آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
یورپ کے دلچسپ معنیٰ دورانِ گفتگو مزاحاً فرمایا کہ یورپ کے نام میں بھی تکبر ہے ۔ اہلِ یورپ ایشیا والوں سے کہلانا چاہتے ہیں کہ ہم کو کہو یو آر اپ(You are up) تم اونچے ہو۔ ( یہ سن کر تمام سَامعین ہنس پڑے۔ جامع) فرمایا کہ یہ مُلّا انگریزی نہیں جانتا، لیکن کسی انگریزی داں کی سمجھ میں بھی یہ نکتہ نہ آیا ہوگا۔کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کا عاشقانہ ترجمہ ارشاد فرمایا کہ تقویٰ بغیر شیخِ کامل کے نہیں مل سکتا۔ دنیا میں جتنے بھی دینی شعبے ہیں خواہ مدارس ہوں، خواہ تبلیغ ہو، خواہ تصنیف و تعلیم ہو،کسی سے تقویٰ نہیں ملے گا۔ تقویٰ ملے گااللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَسے، لہٰذا اگر تقویٰ چاہتے ہو تو اہلِ تقویٰ کی صحبت میں رہو،کیوں کہ دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَصرف متقی بندے ہی ہمارے دوست ہیں،لہٰذا اگر ہم سے دوستی چاہتے ہو تو ہمارے دوستوں میں رہو۔ یہ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کا عاشقانہ ترجمہ ہے۔ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ اے ایمان والو! میں تمہارے اوپر اپنی دوستی کو فرض کرتا ہوں، مستحب اور واجب نہیں، فرض کرتا ہوں۔ میری محبت کی تم قدر نہیں کرتے کہ اپنا دوست بنانے کو ہم نے تم پر فرض کردیا۔ تقویٰ اور ولایت کُلّی متساوی ہے۔ ہر متقی ولی ہے اور ہر ولی متقی ہے۔ متقی بننا ہم تم پر فرض کرتے ہیں تاکہ تمہاری غلامی کے سر پر ہم اپنا تاجِ دوستی رکھ دیں،لیکن یہ تاجِ دوستی کب پاؤگے؟ جب میرے دوستوں میں رہوگے۔ دوستو! ایسے ترجمے کم پاؤ گے، یہ ترجمہ عاشقانہ بھی ہے مستانہ بھی ہے، یہ اللہ کی عطا ہے کہ میری زبان عشق و محبت کی ترجمان ہے۔ایک خاص ذکر واردِ قلبی ازعالمِ غیب ارشاد فرمایا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ چلتے پھرتے کیا پڑھا کریں؟ تو اﷲ تعالیٰ نے میرے قلب کواپنی رحمت سے ایک خاص وِرد عطا فرمایا اور میرے بزرگوں نے اس کی تصدیق بھی فرمائی۔ مولاناشاہ محمداحمدصاحب رحمۃاﷲعلیہ فرمایا کرتے تھے کہ وقتاًفوقتاً کثرت سے، لیکن بقدرِ تحمل یَا اَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ کاوِرد رکھیں اور یَا اَللہُکے ساتھ ایک بار جَلَّ جَلَالُہٗ کہہ دیں۔ ایک مجلس میں جب اﷲکا نام پاک آئے تو ایک بار جَلَّ جَلَالُہٗ کہنا واجب ہے جیسا کہ حضور صلی اﷲعلیہ وسلم کا نام ِمبارک آئے تو ایک