آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
تیلی رے تیلی تیرے سر پر کولہو تو تیلی نے کہا کہ تمہارے مصرع کا وزن صحیح نہیں ہے، میرے مصرع میں تو جاٹ پر کھاٹ کاوزن مل گیا اورتیلی رے تیلی تیرے سر پر کولہو، توتیلی کا اور کولہو کا وزن کہاں ملا؟ جاٹ نے کہا کہ قافیہ کا وزن نہیں ملا تو کیا ہوا؟ تو کولہو کے وزن سے تو مرے گا۔ خیر یہ تو شعر کے وزن پر ایک بات یاد آگئی۔قرب کا شربتِ لاثانی اب میر صاحب کے اور شعر سنیے ؎ جتنی تمہاری قربانی اتنی خدا کی مہربانی پھر تو ہے لذتِ روحانی قرب کا شربتِ لاثانیایسی دنیا سے کیا دل لگانا احقر راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ رنگون کے ایک رئیس تاجرجو کراچی میں رہتے ہیں، انہوں نے حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب اور حضرت والاکی دعوت کی، وہاں حضرت کا بیان ہوا تھا، ان کے بیٹے ذرا آزاد خیال کے تھے، حضرت نے بطور نصیحت ان سے فرمایا کہ جس دنیا سے ہمیشہ کے لیے جانااور پھر لوٹ کر کبھی نہ آناایسی دنیاسے کیا دل لگانا؟جس کے بعد ان کے بیٹوں نے داڑھی رکھ لی۔حضرت کی برکت سے اس نصیحت کواحقر نے منظوم کردیا ؎ جس جہاں سے ہمیشہ کو جانا اور کبھی لوٹ کر پھر نہ آنا یہ ہے ارشادِ قطبِ زمانہ ایسی دنیا سے کیا دل لگانا پاس جن کے ہمیشہ کو جانا بس انہی سے ہے دل کو لگانا