آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
۳) اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی امْتِثَالِ اَوَامِرِنَا جو میرا ہر حکم بجا لاتے ہیں اور حکم کے بجا لانے میں جو بھی تکلیف ہو برداشت کرتے ہیں، چاہے رمضان کے روزے ہوں، چاہے زکوٰۃ دینا ہو، چاہے حج کرنا ہو، چاہے جہاد کرنا ہو اور چاہے نماز پڑھنا ہو۔ ۴)..... اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی الْاِنْتِھَاءِ عَنْ مَّنَاھِیْنَا؎ جو گناہ سے بچنے میں ہر تکلیف کو برداشت کرتے ہیں، غرض میرے عاشقوں کی ہر ادا میری محبت کی غماز ہے۔اسلام کا محور محبت ہے میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ پورا اسلام محبت ہے۔ بتاؤ محبوب سے بات کرنے کو دل چاہتا ہے یا نہیں؟ یہی نماز ہے۔ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ اے اللہ! ہم آپ کے غلام ہیں اور وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ؎،مگر ہماری عبادت اور غلامی آپ کی محتاجِ استعانت ہے، آپ ہی کی مدد کا سہارا ہے۔ بتائیے گفتگو ہورہی ہے یا نہیں؟ تو نماز اللہ تعالیٰ سے بات چیت کا راستہ ہے، ملاقات کا ذریعہ ہے۔ اور جس سے محبت ہوتی ہے اس کو دیکھ کر کھانا پینا بھی یاد نہیں رہتا۔ کہتے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر اتنا مزہ آیا کہ میری تو بھوک پیاس ہی ختم ہوگئی، میں تو کھانا پینا سب بھول گیا۔ رمضان شریف میں اللہ سے یہ محبت تم بھی کرلو۔ دن بھر پیٹ جلا لو، لیکن پہلے اچھی طرح سے سحری کھالو پھر شام تک میری محبت میں بھوکے پیاسے رہنے کا مزہ لوٹو۔ تمہارے ہر جذبۂ محبت کی تسکین کے لیے میں کافی ہوں۔ اسی طرح جس سے محبت ہوتی ہے تو جی چاہتا ہے کہ اس پر اپنا مال بھی قربان کردوں، اس لیے بہت سے لوگ مدینہ منورہ کے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ہمارے شیخ شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے ایک رشتہ دار تھے۔ وہ جب مدینہ منورہ حاضر ہوئے تو وہاں جو کالی کالی غریب عورتیں انڈے بیچنے آتی ہیں ان سے وہ دیسی انڈے خریدتے تھے۔ ایک دن کچھ انڈے گندے نکل گئے تو انہوں نے انڈے خریدنا چھوڑ دیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان غریب عورتوں سے انڈا خرید لیا کرو، غریب ہیں،بہت دور سے آتی ہیں،آپ نے سفارش فرمائی۔ پھر وہ اتنا روئے، اتنا روئے کہ آہ! میں نے خریدنا کیوں چھوڑا؟ اور اس دن کے بعد سے انہوں نے بےضرورت ہی سب انڈے خریدنا شروع کردیے، پیسے والے تھے، خرید کر تقسیم ------------------------------