آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
صحابہ کا حال بیان کیا ہے کہ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ؎ مضارع سے بیان فرمایا ہے جس میں حال اور استقبال دونوں زمانہ ہوتا ہے یعنی حال میں بھی اور مستقبل میں بھی، صرف میں ہی اُن کے دل کی مراد ہوں اور یہ میرے مرید ہیں۔ تو بتاؤ گناہ غیر اللہ ہیں یا نہیں؟ لہٰذااگر یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗچاہتے ہو تو گناہوں کو چھوڑنے کا ارادہ بھی کرو۔یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗکے لیے ارادۂ خونِ تمنا بھی ضروری ہے اگر گناہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں کرو گے تو اﷲ کو نہیں پاؤ گے۔ اﷲ نے قیامت تک کے لیے صحابہ کی شان بتادی یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗیعنی مجھے ہر وقت اپنا مراد بناؤ، ارادہ کرو کہ میرا اﷲ مجھ سے خوش رہے اور ایک لمحہ بھی ناراض نہ ہو، یُرِیْدُوْنَ کا فاعل مُرِیْدُوْنَ ہے، لوگ کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں پیری مریدی کا ثبوت کہاں ہے؟ یُرِیْدُوْنَ کا اسم فاعل مُرِیْدُوْنَ ہے، تو جو ارادہ کرکے اﷲ کو اپنے دل میں مراد بنائے یعنی پکا ارادہ کرے کہ اﷲ کو ناراض نہیں کرنا ہے کتنا ہی حرام مزہ آئے، ایسے حرام مزے پر کروڑوں لعنت بھیجو، نظر کی حفاظت کر کے غم اُٹھانے کی عادت ڈالو،یہ نصیبِ دوستاں ہے، نصیبِ اولیاء ہے، غذائے اولیاء ہے، اس کے بدلے میں اﷲ آپ کے قلب کو پیار عطا کرے گا کہ میرے بندے نے میرا قانون یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ؎ نہیں توڑا، اپنا دل توڑ دیا، ایسے ٹوٹے ہوئے دل کو اﷲ پیار کرتا ہے کہ میری محبت میں اس نے دل توڑا، اپنی خوشیوں کا خون کیا اور مجھے خوش رکھا، مجھے خوش کرنے کے لیے اپنی خوشی کو ناخوشی میں کنورٹ (Convert)کیا، تو پھر اﷲ کو رحم آتا ہے کہ اسی عالم میں کتنے لوگ عورتوں سے بدنظری کر کے حرام لذت اڑا رہے ہیں، لیکن میرا یہ بندہ ایسا ہے جو اپنے سینے میں قلبِ شکستہ رکھتا ہے، ٹوٹا ہوا دل رکھتا ہے، اور یہ نہیں کہ ایک دفعہ دل توڑ دیا، چوں کہ ہر وقت بے پردگی اور عریانی عام ہے تو مسلسل اپنے دل کو توڑتا رہتا ہے، تو ایسے شکستہ قلوب کو جو خدا کی یاد میں تسلسل کے ساتھ ٹوٹتے رہتے ہیں مگر حرام لذت اپنے اندر نہیں آنے دیتے ان پر اﷲ تعالیٰ کی تجلیاتِ قربِ الٰہیہ مسلسلہ، متواترہ، وافرہ، بازغہ عطا ہوتی ہیں، بازغہ کہتے ہیں بارہ بجے دن کے سورج کو یعنی ان کے قلب پر نہایت قوی تجلی نازل ہوتی ہے اور وافرہ کے معنیٰ ہیں بہت زیادہ اور متواترہ یعنی مسلسل، کیوں کہ وہ ہر وقت، مسلسل غم اٹھاتے ہیں اور جب حالتِ غم میں نہیں ہوتے مثلاً مسجد میں بدنظری ------------------------------