آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
مرے حسرت زدہ دل پر انہیں یوں پیار آتا ہے کہ جیسے چوم لے ماں چشمِ نم سے اپنے بچے کو ایک بچے کو اماں نے کہا کہ بیٹا کباب مت کھاؤ تمہیں موشن(Motion) ہورہے ہیں، وہ رونے لگا کہ میرے نو بھائی کباب کھارہے ہیں اور آپ مجھے کباب کھانے سے منع کررہی ہیں اور رونے لگتا ہے تو ماں اس کو گود میں لے لیتی ہے، اپنے دامن سے اس کے آنسو پونچھتی ہے، اس پر اپنی ٹھڈی رکھتی ہے اور پھر اپنے آنچل سے اس کو چھپالیتی ہے اور اس کا چما بھی لیتی ہے اور کہتی ہے کہ بیٹا روؤ مت! جب تمہارا مرض اچھا ہوجائے گا تو ہم تمہیں پیٹ بھر کرکباب کھلائیں گے۔ جب ماں کو اتنا پیار آتا ہے تو جس نے ماں کی مامتا اور رحمت کو پیدا کیا اس کو اُس بندے پر رحم نہ آئے گا جو دوسرے بھائیوں کو دیکھ رہا ہے کہ وہ خوب ایئر ہوسٹس سے گپ شپ مار رہے ہیں، ساری دنیا حرام لذت لوٹ رہی ہے اور وہ اﷲ کے خوف سے اپنے دل کو بچاکر غم اُٹھا رہا ہے تو کیا ان دونوں بندوں کو، نافرمان کو اور فرماں بردار کو اﷲ تعالیٰ برابر کر دے گا؟حفاظتِ نظر پر لذتِ بے مثل عطا ہوتی ہے جو اﷲ کے قانون کو نہیں توڑتے اپنے دل کو توڑتے رہتے ہیں، ان کے ٹوٹے ہوئے دل پر اﷲ تعالیٰ کی تجلیاتِ قرب اور حلاوتِ ایمانی کی تجلیات ہر وقت نازل ہوتی ہیں، اور کیسے نازل ہوتی ہیں؟ متواترہ، مسلسلہ، وافرہ، بازغہ۔ اور اس بندے کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ جب آپ ان سے ملیں گے تو ان کے قلب کی تجلی سے آپ کو چین ملے گا، ان کے چہرے سے اور آنکھوں سے اور ان کی گفتگو سے آپ کے قلب کو سکون ملے گا۔ اور جو نظر کی حفاظت نہیں کرتا تو ایک تو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی بد دعا ہے کہ لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎اے خدا اس نالائق امتی پر لعنت نازل فرما جو کسی کی بہو بیٹی پر نظر خراب کرتاہے۔ تو نبی کی لعنت جس پر پڑے گی، نبی کی بد دعا جس پر پڑے گی تو اس کے چہرے پر نور آئے گا؟اس کے وعظ میں، تقریر میں، تحریر میں نور آئے گا؟ ؎ میکدے میں نہ خانقاہ میں ہے جو تجلی دلِ تباہ میں ہے ------------------------------