آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میں نے کہا آپ کی ڈیٹ رائٹ نہیں ہوگی بلکہ آپ پیٹوفائٹ اور لیٹوسائٹ رہوگے، پیٹو فائٹ یعنی منہ تک پیٹ بھر کے پیٹو فائٹ رہو گے، لڑ جھگڑ کے کسی طرح پیٹ بھر لو گے اور سائٹ میں لیٹ جاؤ گے، یہ ہے لیٹو سائٹ۔ بس اس کو اس جملے میں مزہ آگیا ۔ واﷲ! قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جو جوانی اﷲ پر فدا کرے گا اس کی جوانی رشکِ عالم ہوگی۔ آپ بتائیے! جب گوشت منگاتے ہو تو نوکر سے کیا کہتے ہو کہ دیکھو بڈھے بکرے کا گوشت نہ لانا، جوان بکرے کا لانا اور ظالمو! اپنے لیے اﷲ سے کہتے ہو کہ جب بڈھے ہوجائیں گے تب آپ کو اپنی زندگی دیں گے۔بخاری شریف کی حدیث ہے کہ جو جوان اپنی جوانی اﷲ پر فدا کردے، قیامت کے دن اس کو عرش کا سایہ ملے گا۔؎ یہاں پر ایک عمل بتاتا ہوں کہ اﷲ کے لیے کسی سے محبت کرو، خاص کر اپنے شیخ سے جو محبت کرے گا قیامت کے دن اﷲ کا اعلان ہوگا اَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ فِیَّ ؎ کہاں ہیں وہ بندے جو میری خاطر آپس میں محبت رکھتے تھے؟ نہ ان کا ملک ایک تھا، نہ زبان ایک تھی، نہ قلم ایک تھا، نہ بزنس پارٹنر تھے، مگر پھر بھی اﷲ کے لیے آپس میں محبت کرتے تھے، کہاں ہیں وہ؟ جلدی آجائیں میرے عرش کے سائے میں۔جہاں سایہ ہوگا وہاں حساب نہیں ہوگا…ایک علمِ عظیم یہ مضمون تو سارے اہلِ علم جانتے ہیں، لیکن اﷲ تعالیٰ نے مجھ پر ایک خاص فضل فرمایا کہ وہ جس کو عرش کے نیچے بلائیں گے اس کا حساب نہیں ہوگا، وہ بے حساب جنت میں جائے گا۔یہ اﷲ نے میرے دل میں ڈالا کہ جہاں سایہ ہوگا وہاں حساب نہیں ہوگا۔جب اﷲ اعلان کرے گا کہ کہاں ہیں وہ بندے جو میری وجہ سے آپس میں محبت کرتے تھے؟ وہ عرش کے سائے میں آجائیں۔ اور دوسری حدیث میں آتا ہے کہ جہاں حساب ہوگا وہاں سایہ نہیں ہوگا، اور اﷲ سائے میں بلا رہا ہے تو معلوم ہوا کہ جہاں سایہ ہوگا وہاں حساب نہیں ہوگا اور جہاں حساب ہوگا وہاں سایہ نہیں ہوگا۔بتائیے! کیسی زبردست دلیل اﷲ تعالیٰ نے عطا فرمائی کہ جب سائے میں بلارہے ہیں تو بلا حساب جنت میں بھیج دیں گے ان شاء اﷲ، لہٰذا اﷲ کے لیے اپنے شیخ سے محبت کرو، مگرمحبت دور دور سے نہیں ہوتی، ساتھ رہنے سے ہوتی ہے۔ ------------------------------