آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
پھولپور اور دریائے ہردوئی کی۔ جب ایک دریا میں دوسرا دریا ملتاہے توپاٹ چوڑا ہوتاہے یانہیں؟ اور جہاں تین دریا جمع ہوں اس کا پاٹ کتنا چوڑا ہوگا؟ اس لیے میرے ہاٹ پاٹ کی قدر کرو، ان شاء اﷲ ٹھاٹ باٹ پاؤگے۔ اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں کہ میرے شیخ نے الحمد للہ میری تقریر کا نام بریانی رکھا ہے۔ بنگلہ دیش میں میرے شیخ حضرت ہردوئی کے پاس بہت سے علماء بیٹھے تھے، ان کو فوراً اٹھایا اور فرمایا کہ جاؤ! اختر کابیان ہورہاہے، اب وہ تم لوگوں کو بریانی کھلائیں گے۔ میری تقریر کا نام میرے شیخ نے بریانی رکھا، یہ ان ہی بزرگوں کی کرامت ہے۔ ان بزرگوں کا کٹ آؤٹ نہ ہوتاتو یہ بجلی کہاں سے آتی؟شیخ کے انتقال کے بعد فوراً دوسرا شیخ کرنا چاہیے بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیخ کا انتقال ہوگیا اب قبر سے مجھ کو فیض آرہاہے۔ میں نے کہا کہ اگر ایک ہوائی جہاز پر دیکھو کہ پائلٹ کی سیٹ خالی ہے اور پائلٹ مرگیا ہے اور قبر سے ہوائی جہاز اڑارہاہے، قبر سے پائلٹ کا فیض آرہاہے تو اس جہاز میں بیٹھو گےیازندہ پائلٹ دیکھوگے؟ اسی طرح زندہ شیخ اختیار کرو۔ اور جو شیخِ اوّل کے بعد دوسرا شیخ کرے گا اس کو ڈبل اجر ملے گا یُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا؎ اس آیت سے یہ استدلال مجھے اﷲپاک نے نصیب کیا کہ جو لوگ دو پیغمبروں پر ایمان لائے، ایک نبی کے بعددوسرا نبی آیا اور اس پر دوبارہ ایمان لائے ان کے لیے دوگنا اجر ہے۔یہ آیت یہودیوں کے لیے ہے کہ تم یہودی تھے، اب تم میرے آخری پیغمبر پرایمان لاؤ تو ڈبل اجر ملے گا۔ یُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا سے دوسرے شیخ سے تعلق پر استدلال شاید ہی کہیں پاؤگے۔ شاید اس علم میں اﷲ نے مجھے خاص کیا ہے۔ ۱۵؍رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق۶؍ نومبر ۱۹۹۸ء ، قبل از جمعہ، برمکان مفتی حسین بھیات صاحبحضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحبکی نسبت مع اللہ اور دردِ دل مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ جو میرے مشایخ کے بھی شیخ تھے۔مفتی محمود الحسن گنگوہی نے خود مجھ سے فرمایا کہ پورے ہندوستان میں ان سے بڑی نسبت اور تعلق مع اﷲ سلسلۂ نقشبندیہ میں کسی کی ------------------------------