آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
انگریزی میں اس کو کنورٹ کرکے پورے افریقہ میں پھیلا دو اور اس کا نام ہو گا ’’ولی اﷲ بننے کا نسخہ‘‘ بس یہ آخری شب کی چار نصیحتیں ہیں۔ اب دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق دے، اختر کو بھی عمل کی توفیق دے اورمیری اولاد کو بھی اور آپ سب دوستوں کو اورآپ سب دوستوں کی اولاد کو بھی۔ اولاد کو بھی نیک بنانا فرض ہے، یہ نہیں کہ ان کو شاندار کپڑے پہنا دیے، مرسڈیز دے د ی اور بکرے کی گول گول بوٹی کھلادیں۔ یہ باپ کی محبت نہیں ہے، ان کو اﷲ والا بناؤ ورنہ قیامت کے دن گردن پکڑ کر کہیں گے کہ بابا نے اچھے کپڑے پہنائے اور گول بوٹی ہم کو کھلائی، ٹیڑھی میڑھی خود کھائی، مگر دین نہیں سکھایا۔ اس لیے اﷲتعالیٰ اختر کو، اس کی اولاد کو، اس کے گھر والوں کو، آپ سب کو، آپ کی اولاد اور گھر والوں کو اور میرے پورے عالم میں غائبین احباب کو بھی اور ان کی اولاد کو بھی اور جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں سب کو جذب کرلے اور ہمارے بچوں کو بھی اور خاندان کو بھی ولی اﷲ بنا دے اور ایک لمحہ بھی اپنی ذاتِ پاک کو ناراض کر کے حرام لذت چکھنے کی خبیث عادت سے اے خدا ہم سب کو پاک فرما دے۔عادتِ لذتِ حرام چھوڑنے کا بے مثل انعام میں بہت ہی دردِ دل سے یہ بات کہتا ہوں کہ اﷲ کو ناراض کرکے حرام لذت چکھنے کی خبیث عادت سے عزتِ سادات مت بیچو، عزتِ مولویت مت بیچو، عزتِ مشیخت مت بیچو، جس بات سے مالک خوش نہ ہوں ایسی خوشیوں پر ایک کروڑ لعنت بھیجو اور کہو ؎ خوشی کو آگ لگا دی خوشی خوشی ہم نے مالک کے قانون کا احترام کرو، ان شاء اﷲ واﷲقسم کھا کر کہتا ہوں کہ جن گناہوں کے حرام لذت میں مزے پاتے ہو یہ مزہ بھنگیوں کا مزہ ہے، یہودیوں کا مزہ ہے، دشمنوں کا مزہ ہے، یہ نصیبِ دشمناں ہے، نصیبِ دوستاں مزہ حاصل کرو، لذتِ تقویٰ حاصل کرو، اﷲ آپ کے ٹوٹے ہوئے دل کو اور گناہوں سے بچنے میں جو غم اٹھایا اس غم کے بدلے میں وہ خوشی دے گا جو بادشاہوں کو نصیب نہیں ہے، جو مال داروں کو نصیب نہیں ہے، جو مجنوں اور لیلیٰ کو نصیب نہیں ہے، گانے بجانے والے اور ساری دنیا ئے رومانٹک کو وہ مزہ نصیب نہیں، خود سورج اور چاند کو اپنی روشنی میں وہ مزہ نہیں جو اﷲ کے نور میں مزہ ہے۔ اب اس سے زیادہ میرے پاس لغت نہیں ہے، اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت سے اختر کی آہ کو ہمارے دل