آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
رحمۃ اﷲ علیہ کی صحبت ملی۔ مسلسل تین برس میں نے ان کی صحبت اٹھائی الحمد ﷲ اور حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ میں نے حج بھی کیا، ان کے ساتھ عرفات کی دعاؤں میں آمین بھی کہا۔ بس اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں ورنہ میں تو اس قابل نہ تھا ؎ آپ چاہیں ہمیں ہے کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں مولانا نے جو آج یہ بات کی کہ تمہارے زمانے میں حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃاﷲ علیہ تو بہت صحت مند تھے تو حضرت کی کوئی بات سناؤ، تو یہ سوال دلیلِ عشق ہے، عاشق ہی پوچھتا ہے کہ بھئی ہمارے پیر کی کوئی بات سناؤ۔ میں نے آپ کی فرمایش پرچند باتیں سنادیں جن کے بیچ میں کوئی راوی نہیں ہے، میں نے براہِ راست حضرت مفتی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی زبانِ مبارک سے خود سنا، اس کو روایتِ مرفوع کہتے ہیں، مجھے بھی اپنے بزرگوں کے تذکرے میں مزہ آیا۔قیامِ پاکستان کے لیے اکابر کی جدو جہد اب میں اپنے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی پاکستان ہجرت کا واقعہ سناتا ہوں۔ میرے شیخ پاکستان آنے سے پہلے کچھ دن کان پور میں رہے۔ چوں کہ حضرت مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری تھے حکومت ِہند انہیں گرفتار کرنا چاہتی تھی، اس لیے آزادی سے قبل تحریک پاکستان کے وقت حضرت نے مسلم لیگ کا ایک بہت بڑا جلسہ کرایا تھا جس میں مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ ، مولانا ظفر احمد عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ، لیاقت علی خان مرحوم اور مولانا حسرت موہانی یعنی شاید ہی کوئی بڑا لیڈر ایسا ہو جو موجود نہ ہو، بہت بڑا جلسہ تھا، اتنا بڑا جلسہ اعظم گڑھ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ اس میں بڑے بڑے شاعر بھی آئے تھے ؎ پاکستان سے اتنا ڈر کانپ رہا ہے تو تھر تھرحضرتِ والا کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ بے چینی سے