آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
سے زیادہ ہے۔ اسی سے معلوم ہوا کہ کتاب سے زیادہ صحبت کی اہمیت ہے، اگر کتاب سے زیادہ صحبتِ نبوت کی اہمیت نہ ہوتی توتئیس سال مکمل کتاب نازل ہونے کے بعد جو صحابہ اﷲ پر ایمان لائے ان کا درجہ زیادہ ہونا چاہیے، لیکن ایک ہی آیت پر ایمان لانے والے آگے بڑھ گئے اور اﷲ تعالیٰ نے فیضانِ صحبتِ نبوت کے صدقے میں انہیںاَلسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ کا لقب دیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ صحبت بہت اہم چیز ہے، اہل اﷲ کی صحبت کو اکسیر سمجھو اکسیر۔ کیا کہوں دوستو! اگر لوگوں کو اﷲ والوں کی صحبت کا فائدہ تفصیل کے ساتھ، علمِ یقین کے ساتھ معلوم ہوجائے تو آج کوئی گھر میں نہیں رہے گا، نہ تجارت گاہوں میں رہے گا۔ اصل میں ہر شخص جَاہِل عَنِ الْفَائِدَۃْہے، آج اگر صحیح فائدہ معلوم ہوجائے تو سب اپنے مدرسوں، اپنی تجارتوں اور اپنے کاروبار کو چھوڑ کر یار کی تلاش میں نکل جائیں، لیکن میں کہتا ہوں کہ کسی اﷲ والے کے پاس کم سے کم ایک چلّہ لگا لو۔ چوں کہ لوگوں کو فائدہ نہیں معلوم، لہٰذا قاعدۂ حیات سے محروم ہیں ؎ دو ساتھ شیخ کا اتنا کہ ان کے مثل بنو تم کبھی کبھار وِزٹ کو تو کمپنی نہیں کہتےغیر اختیاری حرام مزہ پر بھی استغفار کیجیے عاشقوں کے لیے ایک نصیحت کرتا ہوں کہ جب کسی کی شکل اچھی معلوم ہو، کسی کی شکل جو حسین ہو، نمکین ہو اور اس سے نفس میں خوشی محسوس ہو اگرچہ وہ غیر ارادی، غیر اختیاری اور غیر شعوری ہو اس سے بھی معافی مانگ لو کہ اے خدا! آپ کی ناخوشی کے راستے سے ہماری وہ خوشیاں جس میں ہمارے ارادے کو، ہمارے شعور کو دخل نہیں ہے اے میرے پروردگار ہم اس سے بھی شرمسار ہیں اور معافی کے خواستگار ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اختر کو بعض وقت الفاظ عطا ہوتے ہیں۔ اے میرے پروردگار! ہم آپ سے معافی کے خواستگار ہیں اور شرمسار ہیں کہ آپ جن چیزوں سے ناخوش ہیں یہ ظالم نفس ان ہی چیزوں سے خوشی محسوس کرتا ہے، قیامت کے دن ہماری مغفرت کا استغفار ہی سے گزارہ ہوگا۔ کوئی شخص اپنے عمل سے نہیں بخشا جائے گاسب ا ﷲ پاک کی رحمت سے بخشے جائیں گے، مگر استغفار کرنے سے اﷲ کا پیار ملتا ہے کہ میرے بندے کا گناہ کرنے کا ارادہ بھی نہیں ہوا حالاں کہ اچانک نظر معاف ہے لیکن یہ معاف شدہ خطاؤں کی بھی معافی مانگتا ہے، کمال عشق ہے اس کا!یہ ہے محبت کا اعلیٰ مقام کہ محبوب