آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جب میں نکلوں گا تو تم خود موجود بھی نہیں رہوگے، کالعدم ہوجاؤ گے اور اس قابل بھی نہیں رہوگے کہ اپنے حق میں ووٹ دے سکو۔ ایسے ہیجنوبی افریقہ کے جنگل میں جو تین سو ساٹھ کلومیٹر کا ہے، وہاں مثلاً پانچ لاکھ ہرن ہیں جن کو گجراتی لوگ کہتے ہیں کہ ہرن شیر کا سموسہ ہے۔ واہ رے گجراتیو! سموسہ تمہارے منہ کو اس قدر لگا ہوا ہے کہ جنگل میں بھی سموسے کو نہیں بھولے۔ تو پانچ لاکھ ہرنوں نے کہاکہ ہم پانچ لاکھ ہیں اور شیر اکیلا ہے لیکن وہ ہر وقت ہم کو خوفزدہ رکھتا ہے، لہٰذا الیکشن لڑو تاکہ شیرکی آمرانہ حکومت میں انقلاب آجائے تو کیا وہ شیر سے الیکشن لڑسکتے ہیں؟ شیر کہے گا کہ جب میں اپنی شیرانہ خوفناک آواز میں دھاڑوں گا تو خوف کے مارے تمہارے کلیجے پھٹ جائیں گے اور تم حواس باختہ بھاگتے ہوئے نظر آؤگے اور اس قابل بھی نہیں رہوگے کہ الیکشن کا سوچ بھی سکو۔ تو دوستو! اللہ کی عظمت کو پہچانو۔ اللہ بہت بڑا ہے، اس کے سامنے شیر کی کیا حقیقت ہے؟ وہ خالقِ شیر ہے، لہٰذا اللہ کو ناراض کرکے مخلوق کو خوش مت کرو، مخلوق کچھ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کو خوش کرو، وہ بڑی طاقت والی ذات ہے۔ ایک سوال کرتا ہوں کہ عزت اور ذلت کس کے قبضے میں ہے؟ زندگی اور موت کس کے قبضے میں ہے؟ تندرستی اور بیماری کس کے قبضے میں ہے؟ امیری اور غریبی کس کے قبضے میں ہے؟ ایمان پر موت کس کے قبضہ میں ہے؟ میدانِ قیامت میں فیصلہ کس کے قبضہ میں ہے؟ اتنی بڑی طاقت والی ذات کو ناراض کرکے اور چند بے وقوف لوگوں کی سوسائٹی اور اپنے ماحول کو خوش کرنے والا بتاؤ عقل مند ہے یا نادان؟ اس لیے بلڈی فول(Bloody fool)نہیں بننا چاہیے۔آیت فَمَنۡ یُّرِدِ اللہُ اَنۡ یَّہۡدِیَہٗ…الخ کے علوم و معارف ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کا مراد ہوتا ہے وہ اللہ کا مرید بھی ہوجاتا ہے۔ دلیل کیا ہے؟ فَمَنۡ یُّرِدِ اللہُ اَنۡ یَّہۡدِیَہٗ یَشۡرَحۡ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامِ؎ جس کا اللہ نے ارادہ فرمالیا تو وہ مرید نہیں ہوگا؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس کو میں مراد بناتا ہوں، جس بندے کی ہدایت کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ میرا مراد ہوتا ہے اور میں جس کو اپنا مراد بناتا ہوں وہ میرا مرید، یعنی ولی اللہ بن کے رہے گا۔ جس کی ہدایت اللہ کی مراد ہوتو اللہ تعالیٰ خود اپنی مرادیت اس کے دل میں ڈال دیتاہے اور اللہ اس کے دل کی مراد ہوتا ہے اور وہ اللہ کا مرید رہتا ہے یعنی اللہ کا ارادہ کرنے والا۔ اور ہدایت کی علامت کیا ہوتی ہے؟ یَشۡرَحۡ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامْفرماں برداری کے لیے اس کا سینہ ------------------------------