آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
آفتابِ نسبت مع اللہدبئی کے لیے روانگی حضرت مولانا مفتی حسین بھیات صاحب جو حضرت والا کے خاص احباب میں سے ہیں،حضرت والا کے خلیفہ مجازِ بیعت بھی ہیں اور جنوبی افریقہ میں حضرت والا کے سفر کے سب سے پہلے داعی بھی وہی ہیں اور وہی ہمیشہ حضرت والا کے میزبان بھی ہوتے ہیں، وہ تقریباً دس دن پہلے سفر کی ہمراہی کے لیے کراچی تشریف لائے ۔ ۵؍اکتوبر ۱۹۹۸ء بروز دوشنبہ سوا دو بجے دوپہر امارات ایئر لائن سے دبئی کے لیے روانگی ہوئی۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرتقریباً پونے چار بجے اور دبئی کے وقت کے مطابق پونے تین بجے جہازدبئی پہنچا۔ جوہانسبرگ کے لیے فلائٹ اگلے دن صبح چاربجے تھی اس لیے دبئی میں آرام کے لیے کافی وقت مل گیا جس سے سفر کی تکان جاتی رہی۔ اس بار بہت آرام رہا۔ حضرت والا نے فرمایاکہ آیندہ بھی ان شاء اللہ اسی راستےسے سفر کیا جائے گا۔جوہانسبرگ کے لیے روانگی ۶؍ اکتوبر صبح پونے چار بجے امارات ایئر لائن سے جوہانسبرگ کے لیے روانگی ہوئی اور مقررہ وقت سے تقریباً پون گھنٹہ پہلے جہاز جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق پونے نو بجے صبح پہنچ گیا ،جس کی وجہ سے بعض احباب استقبال کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچے تو حضرت والا سے ملاقات نہ ہوسکی،کیوں کہ حضرت والا ایئرپورٹ سے مفتی حسین بھیات صاحب کے مکان واقع لینیشیا(Lenasia)کے لیے روانہ ہوچکے تھے ،بعد