آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
لیتے ہیں، نگاہِ چشمی بچالی اور نگاہِ قلبی کو گندا کرلیا، لہٰذا سب سے آسان راستہ ہے کہ نظر بچالو، تقدس مآبی کے لیے نہیں اﷲکے خوف سے نظر بچاؤ، پھر دیکھوکیا ملتا ہے۔تقویٰ کی حفاظت کے لیے دو اہم نصیحتیں ارشاد فرمایا کہ جنوبی افریقہ والوں کو خصوصاً علماء کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ یہاں پر گھروں پر کام کرنے کے لیے جو ماسیاں آتی ہیں اکثر کالی لیکن کم عمرہیں، کیوں کہ ماسی بڈھی ہوگی تو وہ کیا خدمت کرے گی؟ اس کی تو خود خدمت کرنی پڑے گی، لیکن علماء کو خصوصاً یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جس زمانے میں بیوی میکے چلی جائے اس زمانہ میں اعلان کردو کہ تین چار دن یا ایک ہفتہ جب تک بیوی واپس نہ آئے ماسی صفائی کے لیے نہ آئے۔ ہم اپنے دل کو صاف رکھنے کے لیے گھر کی خود صفائی کرلیں گے، اپنے مولیٰ کے لیے تھوڑے دن کی مصیبت خود اُٹھالو، چاہے صفائی نہ ہونے سے گھر کیسا ہی رہے۔ دل کے گندے ہونے سے گھر کا گندا ہونا قبول کرلو۔ بعض کہتے ہیں کہ جب تک ماسی گھر میں کام کرے گی ہم باہر رہیں گے، لیکن شیطان اتنا بڑا دشمن ہے کہ باہر والے کو اندر پہنچانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اور چٹکی بجانے کاکام ہے، بڑے بڑے قلندروں کو یہ سیکنڈوں میں بندر بنادیتا ہے۔ بتائیے! یہ کتنی اہم نصیحت ہے کہ جسم کی مصیبت اٹھالو مگر اﷲتعالیٰ کو ناراض مت کرو۔ اسی طرح بدن میں درد ہے اور کوئی شاگرد حسین لڑکا موجود ہے، تو جسم کے درد کی شدت سے مرجاؤ مگر اس سے خدمت نہ کراؤ، درد کی شدت سے موت بھی آجائے تو ایسی موت کو قبول کرلو یا اپنے ہاتھ سے خود دبالو جہاں تک ہاتھ پہنچے اور جہاں تک نہ پہنچے وہاں صبر کرو۔ اگر ان باتوں پر عمل کرلو تو میں کیا کہوں،سو فیصدمولیٰ والے ہوجاؤ گے۔ بعض لوگوں نے کہا کہ کالی عورتوں اور کالے لڑکوں میں تو کوئی حسن نہیں ہوتا ان سے کیا احتیاط کرنا؟ میں نے کہا کہ بتاؤ نفس پر جب شہوت طاری ہوتی ہے تو وہ کالی گوری کو دیکھتا ہے؟ چوہے کو جب بل یاد آتا ہے تو وہ بل کے کلر کو نہیں دیکھتا کہ سفید کلر کا بل ہے، یا کالے کلر کا ہے یاگرے(Grey) کلر کا ہے؟ وہ تو پاگلوں کی طرح بل کی طرف بھاگے گا، خصوصاً جہاں بلیوں کی میاؤں میاؤں ہوتو بتاؤ وہاں چوہا صرف بل تلاش کرے گا یا بلوں کا کلر دیکھے گا کہ یہ وائٹ کلر کا ہے یانہیں؟یا گرے کلر کا ہے یا نہیں؟ اس پر میرا شعر سنیے جو مزے دار ہے ؎ بے کسی اے میر اس چوہے کی دیکھا چاہیے بلیوں کی میاؤں ہو اور پاس کوئی بل نہ ہو