آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
وہ چشمِ ناز بھی نظر آتی ہے آج نم اب تیرا کیا خیال ہے اے انتہائے غم آؤ دیارِ دار سے ہو کر گزر چلیں سنتے ہیں اس طرف سے مسافت رہے گی کم دیارِ دار سے اﷲ کا راستہ شارٹ کٹ ہے اور وہ دیارِ دار کیا ہے؟ بُری خواہشات کو پھانسی دے د و۔ خود کشی تو حرام ہے، مگر بُری خواہشات کو پھانسی دے دو یہ دیارِ دار ہے، اسی لیے اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ فوکسانہ(Fox) یعنی لومڑیانہ زندگی مت اختیار کرو۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کا یہ جملہ یاد رکھو کہ لَا یَرُوْغُ رَوْغَانَ الثَّعَالِبِ؎ جو لومڑیوں کی چال نہیں چلتا شیرانہ چال چلتا ہے، ہمتِ مردانہ دِکھاتا ہے اسی کو اﷲ ملتا ہے، جیسا کہ ایک شاعر نے پرتاب گڑھ میں کہا تھا ؎ بلبل نے کہا عشق میں غم کھانا چاہیے پروانہ بولا عشق میں جل جانا چاہیے فرہاد بولا کوہ سے ٹکرانا چاہیے مجنوں نے کہا ہمتِ مردانہ چاہیے بس اب دعا کرو کہ اﷲ میری زندگی میں برکت دے تو اگلے سال پھر ملاقات ہوگی ان شاء اﷲ، اور یہ بھی دعا کرو کہ کل ہمیں سیٹ مل جائے، لیکن اس کے لیے بد دعا نہ کرنا کہ سیٹ نہ ملے۔نفس و شیطان میں ایک خاص فرق میرصاحب یاد دلا رہے ہیں کہ شیطان بھی دشمن ہے نفس بھی دشمن ہے،لیکن دونوں دشمنوں کا ایک فرق تو بتا دیا کہ جب وسوسے مسلسل آئیں تو سمجھو کہ نفس ہے،لیکن ان دونوں دشمنوں میں ایک خاص فرق ہے کہ شیطان مردود ازلی ہے اب وہ ولی اﷲ نہیں ہوسکتا، لیکن نفس دشمن کتنا ہی بدکار، زانی، شرابی ہو اگر کسی ولی اﷲ کے دل سے اپنے دل کی قلم لگالے اور صحبتِ اہل اﷲ میں رہے تو اس نفس کی دشمنی صرف مفقود نہیں ہوجائے گی بلکہ یہ دشمن ولی اﷲ بھی ہوجائے گا اور شیطان ولی اﷲ نہیں ہوسکتا۔ ان دونوں دشمنوں میں یہی ------------------------------