آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جب تم منی سے ماں کے پیٹ میں پیدا ہوئے تو ماں کی شرمگاہ کی گندی نالی سے نکلے جہاں سے حیض نکلتا ہے، تو پھر تم کو کیا حق ہے کہ تم اپنے کو بڑا سمجھتے ہو؟ آج رسٹن برگ میں آپ کو صدیق اکبر کی یہ تقریر سنا دی۔یہ سب سے بڑے صحابی کی تقریر ہے کہ تم باپ کے پیشاب کی نالی سے منی کی صورت میں ایک دفعہ پیدا ہوئے پھر ماں کے پیٹ سے حیض نکلنے کے راستے سے پیدا ہوئے، تو دو گندے مقامات سے نکلنے کے باوجود تمہیں شرم نہیں آتی کہ اپنے کو بڑا سمجھتے ہو جبکہ تمہیں مَآءٍ دَافِقٍسے پیدا کیا گیا ہے۔بدنظری کا ایک طبی نقصان یہاں ایک بات بتاتا ہوں کہ جس کی منی پتلی ہوجاتی ہے اس کو اولاد سے محرومی ہوجاتی ہے، کیوں کہ وہ کود کے نہیں نکلتی وہ بہہ کے نکلتی ہے، یہ قرآنِ پاک سے طب ثابت کر رہا ہوں۔ یہ حکیم دیکھا آپ نے کہ قرآنِ پاک سے حکمت بیان کررہا ہے، مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ؎ ہم نے تم کو کودنے والی منی سے پیدا کیا ہے اور منی کود کے جب نکلتی ہے جب گاڑھی اور مضبوط ہوتی ہے، اور جو بد نظری کرتا ہے اس کی منیمَآءٍ دَافِقنہیں رہتی، پتلی ہوجاتی ہے۔ یورپ والوں نے حسن کو عریاں کر کے اور عورتوں کو بے پردہ کر کے چڈی پہنا کر سارے مردوں کو نامرد کردیا، یورپ والوں نے اپنی مردانہ طاقت پر کلہاڑی ماری، اسی لیے ایک ایک انگریز عورت کو دس دس انگریز مردوں سے تسلی نہیں ہوتی، جبکہ ایک مولوی کی طاقت سو انگریز کے برابر ہوتی ہے، مگر کون سے مولوی کی؟ مولوی مولیٰ والا ہو، متقی ہو۔یہ خوشخبری کبھی سنی تھی؟ مولویو! دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ میری زندگی بڑھا دے۔ اگر یہ مزہ پھر سننا ہے تو دعا کرو اﷲ تعالیٰ اختر کی زندگی کو بڑھادے، ایک سو بیس سال کی عمر عطا فرما دے اور میرے دوستوں کو بھی صحت کے ساتھ، عافیت کے ساتھدینی خدمات باحسن الوجود دردِ دل کی نشر واشاعت کے ساتھ،اور کیسے درد کے ساتھ؟ متصاعد، متزائد، متبارک۔ ہر وقت اﷲ اس میں اضافہ بھی فرمائے اور اختر کو ایک گروہِ عاشقاں کے ساتھ سارے عالم میں پھرا دے، ایک گروہِ عاشقاں جن کو اﷲ تعالیٰ اتنی دنیا دے دے کہ وہ فارغ ہوجائیں، ان کے ذمہ کوئی اور کام نہ ہو، اگر مہتمم ہے تو اس کو کوئی نائب مہتمم دے دے جو سب سنبھال لے اور وہ سکونِ قلب سے میرے ساتھ ٹورنٹو، ایڈمنٹن، بفیلو، ڈیٹورائٹ، اٹلانٹا، نیویارک، شکاگو، کیپ ٹاؤن، جوہانسبرگ، رسٹن برگ سارے عالم میں دربدر پھرے۔ ------------------------------