آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اﷲ تعالیٰ کو کیا چیز پسند ہے وہ ہمیں ترمذی شریف کی حدیث میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے مل گئی کہ جب کعبہ شریف جاؤ، حج کرنے یا عمرہ کرنے تو اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌزیادہ پڑھو۔ یہ اﷲ کے دربار کی حاضری کے لیے بندوں کی طرف سے عجیب و غریب، عظیم الشان تحفہ ہے۔ جو میرے خصوصی احباب ہیں وہ یہ نہ سوچیں یہ تو میں سن چکا ہوں، یہ شیطان کی بہت بڑی تلبیس ہے، شیخ اور مربّی سے اضافۂ علوم کی فکر مت کرو ،اضافۂ کیفیتِ احسانیہ لو، کہ جو درد اس کے دل میں ہے وہ درد ہمارے اندر آجائے چاہے ایک مضمون کو وہ پچاس دفعہ بیان کرے، مگر ہر دفعہ اس کی کیفیتِ احسانیہ الگ ہوگی تو شیطان بے وقوف بناتا ہے کہ یہ مضمون تو میں بہت سن چکا ہوں، لہٰذا اضافۂ علم کا وسوسہ بھی نہ لاؤ بس یہی سوچو کہ مرے مربّی کے قلب کا دردِ دل اور کیفیتِ احسانیہ میرے قلب میں منتقل ہوجائے۔ علوم کی کمیات تو آپ کو مدرسوں سے ملتی ہیں، اﷲ والوں اور ان کے غلاموں سے کمیاتِ علمیہ نہیں کیفیاتِ احسانیہ ملتی ہیں، مدرسہ ہمیں علمِ منزل دیتا ہے اور اہل اﷲ ہم کو بلوغِ منزل دیتے ہیں، مدرسہ ہمیں عالمِ منزل بناتا ہے خانقاہیں اور اﷲ والے ہمیں بالغِ منزل بناتے ہیں کیوں کہ ہدایت کے دو مفہوم ہیں اِرَاءَۃُ الطَّرِیْق اور اِیْصَالْ اِلَی الْمَطْلُوْبْ،؎ تو مدرسہ ہمیں اِرَاءَۃُ الطَّرِیْق کرتا ہے اور اﷲ والے ہمیں اِیْصَالْ اِلَی الْمَطْلُوْبْ کرتے ہیں یعنی منزل تک پہنچاتے ہیں۔تُحِبُّ الْعَفْوَ کی شرح تو اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ اے اﷲ! آپ بہت کثیر العفو ہیں، کریم ہیں! آگے عجیب وغریب جملہ ہے تُحِبُّ الْعَفْوَ بس یہ تحفہ ہے، بادشاہوں کے ہاں جاتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ بادشاہ کو کیا پسند ہے؟ اب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی اس حدیث سے بڑھ کر ہم اﷲ کے قابلِ محبوب تحفہ کہاں سے لاتے؟ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہم پر احسان فرمایا کہ مزاجِ الوہیت کی صحیح صحیح شناسی اور معرفت حاصل کرکے امت کو بتا دیا کہ تم اﷲ کو یہ تحفہ دیا کرو، اﷲ کے لائق تمہارے پاس کچھ نہیں ہے، بس یہ کہو کہ تُحِبُّ الْعَفْوَآپ کا محبوب تحفہ یہ ہے کہ جب آپ کسی بندے کو معافی دیتے ہیں تو معافی دینے کاعمل آپ کو بہت محبوب ہے، جب معاف کرنا آپ کا محبوب مشغلہ ہے، محبوب شکار ہے، محبوب عمل ہے، تو پھر محبوب عمل میں آپ دیر نہ کیجیے فَاعْفُ عَنِّیْ میں فائے تعقیبیہ ہے یعنی بس جلدی سے معاف کر دیجیے، کیوں کہ شکار کا شوقین سامنے ------------------------------