آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
خونِ تمنا کی عظمت اہلِ ظاہر سمجھتے ہیں کہ خونِ تمنا ایک مصیبت ہے، و اﷲ! اﷲ کے راستے میں اور خونِ آرزوئے حرام کرنے میں اتنی لذت ہے کہ سارے عالم کی لذت ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دو اور دوسری طرف اﷲ کے راستے کا ایک ذرّہ غم رکھ دو تو وہ اَلَذّ ہےعِنْدَ قُلُوْبِ الْعَارِفِیْن، اﷲ والوں کے دلوں سے اس کو پوچھو، ان کے راستے کے ایک کانٹے کو سارے عالم کے پھول سلامِ احترامی پیش کریں تو بھی اﷲ کے راستے کے ایک کانٹے کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ یہ ہے رَبِّ السِّجۡنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدۡعُوۡنَنِیۡۤ اِلَیۡہِ؎ عاشقوں کے نزدیک اﷲ تعالیٰ کے راستے کے قید خانے اَحَبّہوتے ہیں۔ مقامِ عشقِ نبوت سے یہ جملہ جاری ہوا ہے کہ اے خدا! آپ کے راستے کا قید خانہ مجھے اَحَبّہے اس گناہ سے جس کی طرف مجھے بلایا جارہا ہے۔ تومیرے دل میں اﷲ تعالیٰ نے ایک جملہ عطا فرمایا جس کو الٰہ آباد میں میں نے پیش کیا، علماء ندوہ بھی تھے اور شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ بھی تھے جن کے بارے میں حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃاﷲ علیہ نے شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمۃاﷲ علیہ سے فرمایا کہ میرے نزدیک پورے ہندوستان میں سلسلۂ نقشبندیہ میں اتنا قوی تعلق مع اﷲ کسی کو حاصل نہیں ہے جتنا مولانا شاہ محمد احمد صاحب کو حاصل ہے۔ حضرت مفتی صاحب نے یہ مجھ سے خود فرمایا، میرے اور حضرت کے بیچ میں کوئی راوی نہیں ہے، اختر کو خود ان کی صحبتیں بہت زیادہ نصیب ہوئیں۔ ایک مرتبہ دورانِ مجلس اختر حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃ اﷲعلیہ کے بائیں طرف تھا، مولانا ابرار الحق صاحب اور دیگر بڑے بڑے علماء بھی موجود تھے اور مولانا شاہ محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی رحمۃاﷲ علیہ تقریر فرمارہے تھے، تھوڑی دیر بعد حضرت پرتاب گڑھی خاموش ہوگئے، بس حضرت مفتی صاحب نے جھک کر حضرت پرتاب گڑھی کی آنکھ دیکھی، کیوں کہ وہ بالکل ان کے برابر تھے اورمیرے کان میں فرمایا کہ اب مولانا یہاں نہیں ہیں، اب مولانا دنیا میں نہیں ہیں۔ یہ لوگ جسم سے تو دنیا میں رہتے ہیں، مگر ان کے قلب وروح اﷲ تعالیٰ سے وابستہ ہوتے ہیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد حضرت دوبارہ تقریر فرمانے لگے۔ تو الٰہ آباد میں میں نے رَبِّ السِّجۡنُ اَحَبُّ اِلَیَّکے حوالے سے ایک جملہ کہا تھا کہ جن کی راہ کے قیدخانے اَحَبّہوتے ہیں تو ان کی راہ کے گلستاں کیسے ہوں گے؟ اس جملہ پر حضرت پرتاب گڑھی رحمۃ اللہ علیہ اور ندوہ کے علماء کو وجد آگیا۔ ------------------------------