آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
شیخ کی کوئی بشری خطا نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ اور ایک بات بڑے کام کی ذہن میں آئی جس سے بہت رہنمائی ہوئی، کاش کہ یہ مضمون میرے سارے مریدوں کو پہنچ جائے کہ شیخ سے اگر کبھی کوئی بشری خطا ہوجائے، تو فوراً اپنے دل کو سمجھا دو یا آپ سے کوئی کہے کہ آپ کے شیخ میں یہ کمزور ی ہے تو یہ کہہ دو کہ وہ بھی انسان ہے، نبی تو نہیں ہے، میں نے شیخ کو نبی نہیں مانا، شیخ کو ولی مانتا ہوں اور ولی سے خطا ہو سکتی ہے مگر ا س کی توبہ بھی اسی مقام سے ہوگی یعنی مقامِ ولایت سے۔ عوام کی توبہ سے اﷲ والوں کی توبہ عظیم ہوتی ہے، جس قدر اشکباری اور دردِ دل سے وہ معافی مانگتے ہیں عوام کو اس کی ہوابھی نہیں لگی۔شیخ کی بُرائی کرنے والے کا علاج یہ بات مجھے مولانا شبیر علی صاحب جو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے سگے بھتیجے تھے اور حضرت تھانوی کو بڑے ابّا کہتے تھے،انہوں نے بتائی کہ بعض لوگوں نے حکیم الامت کے خلاف مجھے کہا کہ تمہارے حضرت ایسے ہیں، ویسے ہیں تو میں نے جواب دیا کہ میں نے اپنے بڑے ابا کو نبی نہیں مانا ہے، ان سے بھی خطا ہو سکتی ہے لیکن سمجھ لو کہ ان کی نیکیاں کتنی ہیں، کروڑوں نیکیاں ہیں، سینکڑوں تصانیف ہیں، رات دن اﷲ کی محبت سکھا رہے ہیں، لہٰذا اگر کبھی ان سے صدورِ خطا ہوگیا تو اتنا یقین ہے کہ صدورِ خطا کے بعد اﷲ والوں کو توفیقِ توبہ بھی زبردست نصیب ہوتی ہے بوجہ ان کی مقبولیت کے، جیسے اپنے پیارے بچوں کو ماں باپ نہلا دُھلا کر صاف کرلیتے ہیں تو اﷲ والے اﷲ تعالیٰ سے یتیم نہیں ہیں، مولیٰ سے ان کا تعلق ہے، لہٰذا مولیٰ ان کو توفیقِ توبہ دے کر پھر پیار کے قابل بنا لیتے ہیں۔ مجھے ان کا یہ جملہ بہت پسند آیا۔ بعضے لوگ میرے شیخ کے بارے میں کہتے ہیں کہ بڑے کڑک ہیں، بہت ڈانٹتے ہیں، تو میں کہتا ہوں کہ ہم نے ان کو نبی نہیں مانا ہے، پیر بنانے کے لیے خالی ولایت کافی ہے، نبوت کی کوئی ضرورت نہیں۔ کہیے! کیسا مزیدار مضمون ہے یہ۔ لہٰذا اگر تمہارے شیخ کی کوئی شکایت کرے یا مذاق اڑائے تو اوّل تو اس کے پاس بیٹھو مت: وَ اِذَا رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ یَخُوۡضُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖؕ وَاِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ؎ ------------------------------