آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہے جس نے ہم کو بھی بدنام کیا کہ بادشاہ کا پیر ایسا ہے۔ اب حسد کرنے والوں نے آکر ان بزرگ سے کہا کہ بادشاہ نے آپ کی مریدی توڑ دی، وہ سچے اﷲ والے تھے، انہوں نے کہا کہ جب بادشاہ مرید ہوا تھا تو ہم کو کوئی خوشی نہیں ہوئی تھی اور جب بادشاہ نے بد عقیدہ ہوکر مریدی توڑ دی تب بھی کوئی غم نہیں ہوا۔ حاسدین نے کہا کہ آپ تو بڑے ہائی پاور بزرگ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس میں ہائی پاور کی کون سی بات ہے؟ ارے جب اس کی بدبودار ہوا نکلی تو میرا معتقد ہوگیا اور جب میری بدبودار ہوا نکلی تو غیر معتقد ہوگیا، توجس کا عقیدہ دو بدبو دار ہواؤں کے درمیان میں ہو تو ایسے مرید کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔چند سنتوں کی تعلیم اب دو سنت بھی یاد کرلو۔ میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جہاں بھی جایا کرو دو ایک سنت بھی زندہ کیا کرو۔ حضرت عاشقِ سنت ہیں،لہٰذا میں اپنے شیخ کے حکم کی تعمیل کرتا ہوں۔ بخاری شریف کی حدیث ہے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں اور صحابہ اس قول کو نقل کرتے ہیں اور اپنا عمل بیان کرتے ہیں: کُنَّا اِذَا صَعِدْنَا کَبَّرْنَا وَاِذَا نَزَلْنَا سَبَّحْنَا ؎ جب ہم لوگ اوپر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر پڑھتے تھے اور جب نیچے اُترتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ آج سے آپ لوگ بھی جب اوپر چڑھو تو اللہ اکبر کہو اور جب نیچے اترو تو سبحان اللہ کہو، جب جہاز ٹیک آف کرے اللہ اکبر پڑھو اور جب نیچے اترے یعنی لینڈنگ کرے تو سبحان اللہ پڑھو۔ یہ لینڈنگ بھی عجیب انگریزی لفظ ہے۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ کسی خوبصورت پر نظر پڑجائے تو دل کو بچانے کے لیے اس ماہ رو کو سوچو کہ جاجرو میں بیٹھا ہوا ہے اور پوں نکالا پھر لینڈ نکالا اس کے بعد اس لینڈ کو کاٹا تو اسکاٹ لینڈ بھی ہے، ماہ رو کے پاس جاجرو میں دو ملک موجود ہیں پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ لہٰذا کبھی کسی ماہ رو کےفرسٹ فلور کو مت دیکھو، شریعت نے حرام کردیا۔ گال اور بال او رآنکھوں کو مت دیکھو ورنہ پاگل ہوجاؤ گے اور پھر شیطان تم کو حسینوں کے کالے بالوں سے اور گورے گالوں سے اور نشیلی آنکھوں سے پل (Pull)کرے گا اس کے بعد پش(Push) کہاں کرے گا؟ آہ! گراؤنڈ فلور میں، پاخانے کے مقام میں یا ------------------------------