آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ولی اللہ بننے کے چار نسخے ارشاد فرمایا کہ چار باتیں بتا رہا ہوں، ان کو بھول مت جانا: ۱) اہل اﷲ کی مصاحبت: اگر شیخ قریب نہ ہو تو اس کی کتاب سنو سناؤ اور پیر بھائیوں کے پاس بیٹھو، اگر بابا نہ ہو تو بھائیوں کے پاس بیٹھنے سے بابا کی یاد آئے گی۔ ۲) ذکر اﷲ پر مداومت: شیخ نے جو ذکر بتایا ہے اس میں ناغہ نہ کرو خاص کر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کا ناغہ نہ کرو، اس کی برکت سے ان شاء اﷲ سستی نہیں آئے گی اور گناہ چھوڑنے کی توفیق ملے گی، باقی ذکر جوبتایا ہے اس کو بھی ادا کرو، بیماری یا کمزوری ہو تو بتا دیا کہ دس مرتبہ پڑھنے پر سو دفعہ کا ثواب ملے گا، اگر تین سو مرتبہ ذکر بتایا ہے تو تیس دفعہ کرلو تو ہر دس پر سو کا ثواب ملے گا ان شاء اﷲ۔ ۳) گناہوں سے مباعدت: گناہوں کے اسباب سے بھی دور رہو، جس کی خوب داڑھی مونچھ نہ ہو ایسے کسی لڑکے سے پیر مت دبواؤ۔ ایک شخص نے حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ سے پوچھا کہ کس عمر کے نوجوانوں سے احتیاط کرنا چاہیے؟ فرمایا کہ جس نوجوان سے بات کرنے میں نفس کو مزہ آئے اور اس کو لپٹا نے کو دل چاہے، اگر نفس کو ذرا بھی مزہ آئے تو اس سے ہوشیار ہوجاؤ، اس سے دور ہوجاؤ، اس سے بات چیت بھی نہ کرو۔ یہ اِس زمانے کے مجدد کی بات ہے۔ مولانا رومی نے تو بتایا تھا کہ دوتین بال اگر آجائیں تو احتیاط کی ضرورت نہیں ہے لیکن اب تین ہزار بال پر بھی لڑکے پکڑے گئے۔ اس لیے اس زمانے کے مجددین اور بزرگانِ دین اور ان کے غلاموں کی بات سن لو۔ ہر اُس نوجوان سے دور رہو جس کو دیکھ کر دل چاہے کہ اس کو لپٹا لو، چما لے لو، معانقہ کرلو، آگے سو اینڈ سو بھی ہے۔ ۴) اتباعِ سنت پر مواظبت: ہر کام کو سنت کے مطابق کرو۔ ایک مرتبہ ایک صاحب نے کہا کہ سنت کے اس نمبر کا بیان تو پہلے ہونا چاہیے، میں نے کہا کہ موقوف علیہ پہلے ہے بخاری شریف بعد ملتی ہے اسی طرح پہلے کے تین نمبروں پر عمل کرنے سے آپ کے اندر سنت کی محبت پیدا ہوگی لہٰذا ہر عمل میں دیکھو کہ سنت کیاہے تو طریقِ سنت پر فدا رہو، یہ ساری زندگی کا سبق ہے۔ بس یہ چار کام جو کرلے گا سو فیصد یقین سے کہتا ہوں ان شاء اﷲ تعالیٰ وہ ولی اﷲ ضرور ہوجائے گا اور ایسا ولی ہوگا کہ ولی ساز بھی ہوگا، اس کی برکت سے دوسرے بھی ولی بنیں گے۔ یہ چار نمبر نوٹ کرلو اور