آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
تصوف کے مسئلہ غیر اللہ سے انقطاع کا قرآنِ پاک سے ثبوت اس کے بعد وَ تَبَتَّلۡ اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ہے یعنی غیر اﷲ سے کٹ کر اﷲ سے جڑجاؤ۔ حکیم الامت فرماتے ہیں کہ غیر اﷲ سے کٹنے کے لیے اور اﷲ سے جڑنے کے لیے اﷲ نے پہلے اپنا نام بتایا، چوں کہ اﷲ مقناطیس کا خالق ہے، میگنٹ پیدا کرتا ہے، تو شیخ کے مشورے سے اﷲاﷲ کرو۔ اب اگر کوئی کہے کہ شیخ کی قید کیوں لگاتے ہو؟ پھر پیری مریدی کا چکر لگا دیا۔ تو جب خواجہ صاحب نے حکیم الامت سے پوچھا تھا کہ حضرت! کیا اﷲ کے ذکر میں یہ طاقت نہیں کہ ہمیں اﷲ تک پہنچا دے؟ یہ پیر سے مشورہ کرنا اور شیخ کی قید کیا ضروری ہے؟ تو حکیم الامت نے فرمایاکہ اﷲ تک ذکر ہی سے پہنچو گے، ذکر ہی ذاکر کو مذکور تک پہنچائے گا، کاٹتی تلوار ہی ہے مگر زمین پر پڑی رہ کر نہیں کاٹتی، جب سپاہی کے ہاتھ میں ہوتی ہے تب کاٹتی ہے۔ تو شیخ اﷲ کے راستے کا سپاہی ہے، اس کے مشورے سے ذکر کرو گے تب ذکر کی کاٹ ساتوں آسمان پار کرکے تم کو اﷲ تک پہنچائے گی۔ تو اﷲ تعالیٰ کے نام کی یہ خاصیت ہے کہ اﷲ تعالیٰ بندے کو کھینچ لیتے ہیں، جیسے قطب نما کی سوئی میں تھوڑا سا میگنٹ لگا ہے تو قطب شمالی اس کو کھینچے رہتا ہے، یہ مکھی کے سر کے برابر جو میگنٹ کی پالش ہے یہ قطب شمالی کو نہیں کھینچتی، وہاں تو لاکھوں ٹن مقناطیس ہے، بلکہ قطب نما کی سوئی کو قطب شمالی کھینچتا ہے، بڑا مرکز چھوٹی چیز کو کھینچتا ہے۔ تو جب بندہ اﷲاﷲ کرتا ہے تو اس کے قلب کی سوئی میں اﷲ کے نام کا جو نور پیدا ہوتا ہے، تو اﷲ کا بڑا نور اس کے چھوٹے نور کو کھینچ لیتا ہے اَللہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اﷲکے نور کا مرکز خود اسے کھینچ لیتا ہے، اور اس کی وجہ ہے ذکر اﷲ کی برکت، اہل اﷲ کی صحبت اور گناہوں سے حفاظت، اور یہ اسمِ ذات استقامت علی التقویٰ کی ضمانت بھی ہے اور تبتّل کا ذریعہ بھی ہے۔مربّی بنانے میں دیر کرنا سخت نقصان دہ ہے اب ذرا عاشقوں کی بات سنو! مولانا رومی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی پر غسل واجب تھا، وہ دریا کے کنارے کھڑا کہہ رہا تھا کہ اے دریا!میں ناپاک ہوں،تیرے اندر کیسے آؤں؟مجھے شرم آتی ہے، کیوں کہ تو پاک ہے اور میں ناپاک، تیری شانِ عزت اور عظمت رُکاوٹ ڈالتی ہے تو دریا نے ہنس کر کہا کہ اے بے وقوف، انٹرنیشنل ڈنکی اور منکی! تو قیامت تک ناپاک رہے گا جب تک میرے اندر نہیں آئے گا، میرے اندر تجھ جیسے ہزاروں نہا کر پاک ہوجاتے ہیں اور مسجدوں میں جا کر امامت کرتے ہیں او رمیرا پانی پاک رہتا ہے۔ تو