آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
رَبِّیْسے استثناء فرماتا ہے کہ جب تک میری رحمت کے سائے میں رہو گے نفسِ امّارہ کے شر سے بچے رہو گے، لیکن اگر لعنتی کام کرو گے تو میری رحمت کا سایہ تم سے ہٹ جائے گا، کیوں کہ لعنت اور رحمت دونوں ضد ہیں اور اجتماعِ ضدین محال ہے، لعنت سببِ بُعد ہے اور رحمت سببِ قُرب ہے، تو قُرب اور بُعد بیک وقت جمع نہیں ہوسکتے کہ اﷲ سے دوری بھی ہو اور حضوری بھی ہو۔حضوریِ حق کا کیف و سرور سائنس نے محنت کرکے کیسی کیسی چیزیں ایجاد کیں، دنیا کے لوگ محنت کرکے زمین سے پیٹرول نکالتے ہیں، لیکن ہم اپنے احباب سے یہ کہتے ہیں کہ تم کوئی اور محنت نہ کرو، خالی اﷲ تعالیٰ کو راضی رکھنے پر جان کی بازی لگا دو، زخمِ حسرت کھاتے رہو، ہر زخمِ حسرت پر اﷲ کا پیار ملتا ہے، اﷲ کے پیار سے بڑھ کر کوئی لذت نہیں ہے، اﷲ پر فدا ہونے سے آپ کی روح کو اﷲ پاک انتہائی سرور و کیف اور مستیاں اور خوش مستیاں اور نشے اور سارے عالم کی تمام لذات کا حاصل آپ کے دل میں گھول دے گا اور آپ باوضو بھی رہوگے، اﷲ کے نام کا مزہ ہم کو باوضو رکھتا ہے، لیلاؤں کامزہ ہم کو بامذی کرکے ناپاک کرتا ہے، یہ وضو شکن مزہ ہے، یہ ہمیں اس قابل بھی نہیں رکھتا کہ ہم نماز پڑھ سکیں، اور اﷲ کا عشق ہم کو ہر وقت بامزہ بھی رکھتا ہے اور بےمذی بھی رکھتا ہے۔ یہی دلیل ہے کہ اﷲ پاک ہے، اس کی محبت پاک ہے، اس محبت کے کرنے والے بھی پاک رہتے ہیں، بلکہ دوسروں کو ان کی صحبت سے پاکی نصیب ہوتی ہے۔دنیا میں لطفِ جنت کیسے ملتا ہے؟ اﷲ ہر غضِّ بصر پر حلاوتِ ایمانی دیتا ہے اور لیلیٰ ہر بدمعاشی پر گالیاں دیتی ہے اور لیلیٰ کے وارثین بھی گالیاں دیتے ہیں اورغضِ بصر پر اﷲ بھی پیار کرتا ہے اور اﷲ کے وارثین یعنی اہل اﷲ بھی متقی بندوں کا پیار کرتے ہیں، جو ان کا ولی ہوتا ہے سارے عالم کے اہل اﷲ کا بھی ولی ہوتا ہے، اس کے پاس لوگ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کے لیے دوڑتے ہیں۔ اس لیے کہتا ہوں کہ اﷲ کے نام پر پاخانے اور پیشاب کے راستوں کی تلاش اور جستجو اور مرور اور عبور اور حرام سرور و شرور سے بچو، یہ سب شر ہے، بولیے! لیلائیں آپ کو کیا دیں گی؟ عشقِ اَمرد سے کیا ملے گا؟ زیادہ سے زیادہ پیشاب اور پاخانے کے مقامات ملیں گے جن میں پیشاب اور گو بھرا ہوا ہے۔ مالک کے کرم کا عجیب معاملہ ہے، ان کے قانون میں یہی ہے کہ زخم کھاتے رہو، اور تڑپتے رہو لیکن اس ------------------------------