آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہمیں احباب کی خاطر ہے منظور یہ کیا طاعات میں شامل نہیں ہے آہ! ان بزرگوں کی صحبت سے الحمدﷲ ہر معاملے میں ہم اپنے بزرگوں کی شاہراہ پر ہیں۔ اب دعا کرو کہ اﷲ اپنے فضل سے عقلِ سلیم عطا فرمائے، اے خدا! اپنا دردِ محبت جو آپ اپنے اولیاء کے سینوں میں عطا فرماتے ہیں، جس کے لیے میرے پاس تعبیرات کے الفاظ نہیں ہیں، ہم عاجز ہو کر آپ ہی سے فریاد کرتے ہیں کہ اختر کی روح کوبھی اور میرے سامعین کی روحوں کو آپ فضل فرما کر اپنی قوتِ جذب سے زبردستی اپنا بنا لیں، جیسے ابّا کی شفقت بچے کو ڈھونڈ لیتی ہے اسی طرح اگر ہم نالائقی سے آپ کے نہیں بن رہے ہیں تو بھی آپ اپنے جذب سے ہم سب کو اپنا بنا لیں اور اپنے اس درد سے ہماری جانوں کو آشنا فرمائیے جو آپ اپنےاولیائے صدیقین کو عطا فرماتے ہیں، اے خدا! ہمیں اپنی مٹی کو مٹی کے کھلونوں پر تباہ کرنے سے بچا لیجیے، ہماری حفاظت فرمائیے اور ہم سب کو اﷲ والا بنا لیجیے، آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ یکم رجب المرجب ۱۴۱۹ ھ مطابق ۲۳؍ اکتوبر ۱۹۹۸ء،بروز جمعۃ المبارک، بمقام ڈربنغمِ تقویٰ اور انعامِ ولایت اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَ سَلَا مٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ؎ وَقَالَ تَعَالٰی: وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ؎ وَقَالَ تَعَالٰی: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ؎ ------------------------------