آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کرتے ہیں کہ اسلام میں مساوات نہیں ہے، لڑکوں کے دو حصے اور لڑکی کا ایک حصہ کیوں رکھا ہے؟ تو میرے اس جواب کے بعد وہ بالکل حیران رہ گئے، میراث پڑھانے والے حیران ہوگئے کہ ہم نے تو زندگی بھر سراجی پڑھائی ہے اور یہ مسئلہ بتاتے تھے مگر اس کی حکمت کا پتا نہیں تھا۔تصویر کی حرمت کی ایک حکمت اب جتنے کافر ہیں کہتے ہیں کہ اسلام میں تصویر کیوں حرام ہے؟ میں نے کہا کہ اس میں نقصان ہے۔ ایک مسلمان لڑکا آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے، ایک انگریز لڑکی کو بلا شادی کے لپٹ گیا، خود لڑکی نے پیش کش کی۔ پہلے زمانے میں چوہے بل تلاش کرتے تھے اب بل چوہوں کے متلاشی ہیں، تو وہ اس سے لپٹ گئی اور دونوں چمّا چاٹی کررہے ہیں اور ایک دوسرے پر سوار ہیں۔ ایک جعلی پیر تھا۔ اس کے یہاں سالانہ عرس ہوا تو وہاں جگہ نہیں تھی، بارہ بجے رات کو اس کا خلیفہ آیا، ساری خانقاہ بھری ہوئی تھی، تو اس نے پیر سے کہا کہ حضور ہم آپ کے خلیفہ ہیں، ہمارے پاس جگہ نہیں ہے، آپ اپنے کمرے میں مجھے جگہ عنایت فرما دیجیے، میں آپ کا خلیفہ اور چہیتا اور پیارا ہوں۔ تو پیراس وقت ایک مریدنی سے زِنا کررہا تھا، تو پیر نے کہا کہ میرے کمرے میں جگہ کہاں ہے؟ کم بخت یہاں تو آدمی پر آدمی چڑھا ہواہے۔ یہ قصہ ہمارے ڈاکٹر قرار صاحب نے سنایا تھا۔ تو مان لو اس کے کلاس فیلو نے اس کا فوٹو لے لیا، اب وہ آکسفورڈ والا لڑکا ولی اﷲ ہوگیا، حج کر آیا، شیخ سے مرید ہوا، تہجد پڑھی، اﷲاﷲ کیا، اب اس کے لاکھوں مرید ہوگئے، اب وہ اپنے مریدوں کو تعلیم دے رہا ہے، اتنے میں اس کا کلاس فیلو آیا کہ میرے پیارے بھائیو! اپنے حضرت کو دیکھو ایک انگریز لڑکی کو چمّا چاٹی کررہا ہے اور دبوچے ہوئے ہے۔ بتائیے اب اس کی کیا عزت رہے گی؟تو اﷲ پاک نے تصویر کو حرام فرما کر اپنے بندوں کی آبرو کو تحفظ بخشا کہ ان کے لیے کوئی بُرائی کے دستاویزات باقی نہ رہیں، گناہ کا کوئی ثبوت نہ رہے، کیوں کہ وہ کتنی ہی قسم کھائے کہ میں نہیں ہوں یہ کوئی اور ہے لیکن تصویر تو ثبوت بن جاتی ہے۔قرآنِ پاک نصابِ ہدایت ہے اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ جو لوگ متقی ہونے والے ہیں، جو متقی ہونا چاہتے ہیں قرآن پاک اس کی ہدایت کا کورس ہے، یہ نہیں کہ جو متقی ہوچکے ان کے لیے ہدایت ہے، وہ تو پہلے