آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اس کا دل بہلتا ہے۔ اس پر اختر کا میڈ اِن افریقہ شعر ہے ؎ نہ کالی کو دیکھو نہ گوری کو دیکھو اسے دیکھو جس نے انہیں رنگ بخشا جس اﷲ نے کلر(Colour) دیا ہے اُسی پر مرو، یہ حسین تمہارے کچھ کام نہیں آئیں گے۔ ابھی کینسر ہوجائے، گردے بے کار ہوجائیں، ہا سپٹل میں ایڈ مٹ ہوجاؤ تو کوئی معشوق، کوئی لیلیٰ کام نہیں آئے گی، ہمارا کوئی ساتھ نہیں دے گا، جبکہ اﷲ زندگی میں بھی ساتھ ہوتا ہے اور مرنے کے بعد بھی ساتھ دے گا۔اللہ باوفا ہے آہ! مفتی اعظم پاکستان کا ایک جملہ یا دآیا کہ اﷲ باوفا ہے دنیا والے بے وفا ہیں، اﷲ سے پیار کرو، اﷲ ہمارا دنیا میں بھی ساتھ دے گا اور جب قبر میں جائیں گے تو وہاں بھی ساتھ دے گا اورقیامت کے دن بھی اﷲ ساتھ دے گا اور جنت میں بھی اپنا دیدار اور اپنی نعمتیں دے گا، ایسے باوفا پالنے والے کو چھوڑ کر تم کہاں نافرمانیوں کی حرام لذتوں میں مبتلا ہوتے ہو؟ہدایت کی دوسری علامت تو سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سینہ کھلنے کی دوسری علامت ہے وَالْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ دنیا سے دل نہ لگاؤ، جیسے کشتی پانی میں ہے، مگر پانی اگر کشتی میں گھس جائے تو کشتی ڈوبتی ہے یا نہیں؟ تو دنیا میں رہو مگر دنیا کے پانی کو دل میں نہ گھسنے دو، اس لیے بحری جہاز پر ہر سال پینٹ ہوتا ہے تاکہ زنگ لگ کر سمندر کاپانی اس کے اندر نہ گھس جائے، اﷲ والوں کے یہاں جاکر دل پر پینٹ کراؤ تاکہ دنیا جیب میں تو رہے، جیب میں کروڑوں رین رکھو،لیکن دنیا کا پانی تمہارے دل کے اندر گھس کر تمہارے دل کی کشتی کو نہ ڈبو دے وَالْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِوہ آخرت کی طرف متوجہ رہتا ہے ؎ نہ جانے بلا لے پیا کس گھڑی تو رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی معلوم نہیں اﷲ کس وقت ہم کو بلالے؟ اس لیے ہر وقت تیار رہنا ہے۔ زندگی دو ریلوں کے درمیان ہے، ایک