آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: لَا یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؎ ایک علامت اور ہے کہ میرے عاشق ملامت کا خوف نہیں کرتے کہ اگر ایک مٹھی داڑھی رکھ لیں گے تو ہمیں دنیا کیا کہے گی۔ جو میرے عاشق ہیں ساری دنیا کو نہیں دیکھتے، میری نظر کو دیکھتے ہیں کہ میری شکل اللہ کو کیسی پسند ہے، میری پسند کے مطابق اپنی شکل کو بناتے ہیں۔ اور جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل مبارک کے مطابق اپنی شکل بنائے گا اور داڑھی رکھ لے گا وہ قیامت کے دن یہ کہہ سکے گا کہ اے اللہ! میرے عمل تو خراب ہیں، لیکن تیرے محبوب نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شکل بنا کر آیا ہوں، تو اس صورت کو حقیقت کردے۔ خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ ترے محبوب کی یارب شباہت لے کے آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں دیکھ لو سکھ اپنے گرو نانک کی محبت میں داڑھی رکھتا ہے اگرچہ وہ کافر ہے اور کفر کی وجہ سے اسے داڑھی پر کوئی ثواب نہیں ملے گا، تو ہمیں اپنے نبی کی محبت کی کتنی لاج رکھنی چاہیے کہ آپ کی اتباع میں دونوں جہاں کی کامیابی ہے، اور اس میں آسانی بھی ہے ورنہ روزانہ ایک کوٹ، ڈبل کوٹ اور پھر کھونٹی اکھاڑ کوٹ سے ملائم گالوں کو کتنی مصیبت ہوتی ہے، اس لیے ہم سب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل بنا لیں تاکہ ہم بھی پیار کے قابل ہوجائیں اور قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت بھی نصیب ہوجائے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ کرخوش ہوجائیں گے کہ واہ میرے اُمتی! شاباش کہ تو نے ہماری سی شکل بنائی۔لیکن داڑھی ایک مٹھی رکھو کہ چاروں اماموں کے نزدیک ایک مٹھی رکھنا واجب ہے اس سے کم کرانا حرام ہے۔ بہشتی زیورصفحہ ۱۱۵ جلد نمبر ۱۱ میں دیکھ لو۔ آخر ایک دن تو مرنا ہے، مرنے کے بعد یہ گال کیڑے کھا جائیں گے پھر کھیت اور فیلڈ ہی نہ رہے گی، اس لیے زندگی ہی میں رکھ لو، ان شاء اللہ اس سے بہت نور محسوس کروگے۔ اللہ تعالیٰ خوش ہوجائیں گے اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی خوش ہوجائیں گے۔ اگر بیوی مخالفت ------------------------------