آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ترے محبوب کی یا رب شباہت لے کے آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں اﷲ کے پیاروں کی شکل بناؤ، شاہراہِ انبیاء، شاہراہِ اولیاء، انبیاء اور اولیاء اﷲ کی اور اﷲ کے دوستوں کی سپرہائی وے مت چھوڑو اور نافرمانوں اور یہودیوں عیسائیوں کی شکل مت بناؤ، ہمت سے کام لو، کوئی کچھ نہیں کہے گا، اگر کوئی ہنسے تو یہ شعر پڑھو ؎ اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے اور ؎ میرے حال پر تبصرہ کرنے والو تمہیں بھی اگر عشق یہ دن دِکھائے تو چہرے کا ایک اسٹرکچر پیش کردیا۔ اب دوسرا اسٹرکچر ہے کہ ٹخنہ نہ چھپاؤ۔ امریکا کے ہیلتھ سینٹر میں بورڈ لگ گیا ہے کہ جو ٹخنہ چھپائے گا وہ پاگل ہوجائے گا۔ سردی کے موسم میں موزہ پہن لو، نیچے سے جو لباس اوپر آرہا ہو اگر اس سے ٹخنہ چھپ جائے تو جائز ہے جیسے موزہ نیچے سے آرہا ہے، اور بیٹھنے یا لیٹنے کی حالت میں بھی ٹخنہ چھپانا جائز ہے جیسے چادر، کمبل، رضائی وغیرہ اوڑھنے سے اگر ٹخنہ چھپ جائے تو یہ بھی جائز ہے البتہ عورتوں کا ٹخنہ مت کھولنا، یہ حکم مردوں کے لیےہے، عورتوں کو ٹخنہ چھپانے کا حکم ہے۔ایک کنجوس کی حکایت یہ وضاحت اس لیے کردی تاکہ بات نامکمل نہ رہے جیسے ایک مولوی صاحب نے بیان کیا کہ اگر اﷲ کی راہ میں ایک روپیہ دو گے تو اس سے دس گنا زیادہ ملے گا، قرآنِ پاک میں ہے فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا؎ لیکنمولوی صاحب نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ دس گنا زیادہ آخرت میں ملے گا۔ ایک کنجوس کے پاس دس اشرفیاں تھیں تو اس نے سوچا کہ کسی مولوی صاحب کو دے دوں تو اﷲ خوش ہوجائے گا، وہ جلدی سے گیا اور پیٹ کاٹ کاٹ کر جو دس اشرفیاں جمع کی تھیں وہ ایک مولوی صاحب کو دے کر کہا کہ مولوی صاحب یہ ------------------------------