آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
گا، کیوں کہ شکر سببِ قُرب ہے اور تکبر سببِ بُعد ہے اور اگر مزید نعمت کو بڑھانا ہے تو کہو کہ اے اﷲ! تیرا شکر ہے ورنہ ہم تو اس قابل نہیں تھے، آپ کے بندے جو میری طرف رجوع کررہے ہیں یہ آپ ہی کا کرم ہے، تو یہلَاَزِیْدَنَّکُمْ کابھی ذریعہ ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ جو کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھتا ہے: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ؎ تویہ چورن کا کام کرتا ہے، کیوں کہ جب شکر کرے گا تو اﷲ زیادہ کھلائے گا اور زیادہ جب کھلائے گا جب معدہ مضبوط رہے گا،لہٰذا چورن کے بجائے تم یہی پڑھ لیا کرو اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ کیسا چورن دیا؟یہ تھانہ بھون کا چورن ہے۔سو کر اٹھنے کی دعا اور اس کی عجیب تشریح حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کا ایک اور جملہ یاد آیا کہ جب صبح اٹھو تو یہ دعا پڑھ لیا کرو: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ؎ اُٹھتے ہی حیات کا شکریہ ادا کرلو، کیوں کہ سونا جو تھا مثل موت کے تھا۔ قیدی قیدخانے میں سو رہا ہے، بادشاہ محل میں سورہا ہے، قیدی کو قیدخانے کا پتا نہیں اور بادشاہ کو اپنی سلطنت کا علم نہیں ؎ شب ز زنداں بے خبر زندانیاں شب ز دولت بے خبر سلطانیاں تو اﷲ نے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے یہ دعا سکھا دی کہ کہو اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا اے اﷲ! آپ کا شکر ہے کہ آپ نے ہمیں موت کے بعد دوبارہ حیات بخشی وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُاور ایسے ہی ہم قیامت کے دن اُٹھیں گے۔ تو دیکھیے یہ اسلام کا کمال ہے کہ ہمیں روز بروز میدانِ محشر کا مراقبہ اور وطن کی تیاری کی فکر دیتا ہے اور اس کی دعاسکھاتا ہے، دعا تو جملہ انشائیہ ہے، مگر اس میں خبر دے دی کہ قیامت آنے والی ہے۔ اس کے ------------------------------