آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اب بتادوں کہ جس دن مولیٰ آپ کو ملے گا اس دن آپ کا کیا حال ہوگا؟ سلاطین کے تخت وتاج نگاہوں سے گر جائیں گے، چاند وسورج میں لوڈ شیڈنگ نظر آئے گی، پاپٹر سموسہ بریانیاں نگاہ سے گر جائیں گی، کرنسیاں اور رین اور سب دنیا ختم ہوجائے گی، بس مولیٰ ہی مولیٰ نظر آئے گا۔ اﷲاﷲ ہے، دونوں جہاں کی لذت کا خالق ہے، تو جس کے دل میں اﷲ آتا ہے دونوں جہاں کی لذت کو ساتھ لاتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر، کیوں کہ لذتِ دو عالم مخلوق ہے اور خالق کی لذت اور مٹھاس غیر محدود ہے، بے مثل ہے اور غیر فانی ہے اور قدیم ہے اور دونوں جہاں کی لذت خواہ جنت کی حور ہی کیوں نہ ہو ،مخلوق ہیں۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ ۲۳؍جمادی الثانی ۱۴۱۹ھ مطابق۱۶؍ اکتوبر ۱۹۹۸ء، بروز جمعۃ المبارک ، بعد فجر،مسجد زومیا، ملاویمجاہدۂ راہِ سلوک اور اس کے انعامات نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ؎ اس وقت بہت مختصر بیان کروں گا کیوں کہ کافی تھکن اور کمزوری ہے، لیکن وعدہ کرلیا تھا اس لیے جو حاضر ہیں ان کے لیے مختصر سا بیان کروں گا۔ اگرچہ لوگ کم ہیں لیکن میں کمی سے متأثر نہیں ہوں گا، کیوں کہ ہمارے سلف مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اﷲ علیہ نے دِلّی کی جامع مسجد میں ایک بیان کیا، ایک بڑے میاں دیر سے آئے وہ رونے لگے کہ آہ! ہم نے تو وعظ نہیں سنا تو ان کو دوبارہ پورا وعظ سنا دیا۔ تو مقصد یہ ہے کہ اگر اﷲ کا ایک طالب بھی اﷲ والا بن جائے، کسی کے ایک بچے پر محنت کی جائے اور وہ بچہ صحیح ہوجائے تو ابّا خوش ہوگا یا نہیں؟ تو اگر اﷲ کا ایک بندہ بھی بیٹھا ہو اور کہے کہ مجھے کوئی دین کی بات سناؤ تو سنادینا چاہیے، کبھی تو میں نے ایک ایک گھنٹے تک ایک انسان پر محنت کی، ایک گھنٹہ تک ایک ہی بندہ بیٹھا ہے اور اس نے کہا ہمیں اﷲ کی محبت کی باتیں سناؤ۔ ------------------------------