آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کے قبضے میں ہے؟ عزت اور ذلت کس کے قبضے میں ہے؟ مال داری اور غریبی کس کے قبضے میں ہے؟ دل کی پریشانی اور دل کا سکون اور چین کس کے قبضے میں ہے؟ ایمان پر خاتمہ کس کے قبضے میں ہے؟ میدانِ قیامت کا فیصلہ کس کے قبضے میں ہے؟ جنت اور دوزخ کا فیصلہ کس کے قبضے میں ہے؟ تو ایسے اﷲ کو اور ایسے مالک کو خوش نہ کرنا اور اپنے نفس کو حرام خوشیوں سے مست رکھنا اس بدمستی کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایسا شخص دنیا میں بھی معذّب رہتا ہے، جو اﷲ کو ناراض کرکے حرام خوشی امپورٹ کرتا ہے اس کے دل پر اﷲ تعالیٰ عذاب مسلط کرتے ہیں، اس کے منہ میں کباب ہوگا مگر دل پر عذاب ہوگا، منہ میں پاپڑ ہوگا اور گالوں پر جھاپڑ لگے گا۔زندگی کے دو رُخ اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں زندگی کے دونوں رُخ بتا دیے۔ پہلا رخ یہ ہے کہ اگر تم ہمیں خوش رکھو گے تو ہم تمہیں خوش رکھیں گے: مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ۚ ؎ اگر تم ایمان لاؤگے اور نیک عمل کرو گے اور گناہ سے بچو گے تو ہم تمہیں بالطف زندگی دیں گے۔ جب خالقِ کائنات نے ہمیں یہ راستہ بتادیا کہ مزیدار زندگی اﷲ کی فرماں برداری میں ہے، جو غلام مالک کو خوش رکھتا ہے تو مالک بھی اس کو خوش رکھتا ہے، پھر قرآنِ پاک کے پکے اور وحی الٰہی کے سچے راستے کو چھوڑ کر گناہوں سے حرام لذت لوٹنے والا نہایت بےغیرت، کمینہ اور سخت خسارے میں ہے، اس کی زندگی گدھے اور کتے سے بدتر ہے، وہ ننگِ کلاب اور خنازیر ہے۔ تو دوستو سن لو! گناہوں سے زندگی میں چین نہیں ملے گا اور جب ایک گناہ کرے گا تو وہ گناہ اس کو دوسرے گناہ کی طرف لے جائے گا، اس لیے جلدی سے توبہ کرکے اﷲ کی طرف بھاگو، اﷲ کی رحمت کے سائے میں سلامت رہوگے اور جو ایک نیکی کرے گا اس کی برکت سے دوسری نیکی ضرور ہوگی۔ تو اﷲ تعالیٰ نے دو راستے بتائے ہیں کہ اگر تم خوش رہنا چاہتے ہو، حَیٰوۃً طَیِّبَۃًبالطف زندگی چاہتے ہو تو میری فرماں برداری میں اپنی جان لڑا دو، اور حسینوں سے اپنے کو بچانے میں جب جان لڑاؤ گے تب جان چھڑاؤ گے، ان سے بچنا آسان نہیں ہے، اگر ان سے بچنا آسان ہوتا تو جتنے مجنوں تھے سب ولی اﷲ ہوجاتے، وہ پاگل ہوگئے لیکن ان کی جان نہیں بچی، اگر مجنوں صاحب کو اُس زمانے کا کوئی ولی اﷲ، کوئی جلال ------------------------------