آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
چھوڑ کر جن کو ہے یاں سے جانا اپنے دل کو ہے ان سے بچاناضرورت سے زیادہ کمانے کی فکر اچھی نہیں ایک فیکٹری کے مالک حضرت والا سے تعلق رکھنے والے ہیں، وہ ایک بار حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ حضرت میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک فیکٹری اور قائم کرلوں، تو حضرت والا نے فرمایا کہ آپ کے پاس جو فیکٹری ہے و ہی اتنی ہے کہ آپ کی نسلوں کے لیے کافی ہے، تو جس چیز کی ضرورت نہیں اس کو بے ضرورت جمع کرنے سے کیا فائدہ؟ اور جب زیادہ کمانے لگو گے تو میرے پاس کم آنے لگو گے۔ حضرت کی برکت سےیہ ملفوظ بھی منظوم ہوگیا ؎ گر زیادہ کمایا تو میری بزم سے جلدی جانے لگو گے جب زیادہ کمانے لگو گے تو یہاں پھر کم آنے لگو گےاشعار سے متعلق بعض لوگوں کی غلط فہمی کا ازالہ ارشاد فرمایاکہ بخاری شریف کی حدیث ہے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اشعار حکیمانہ ہوتے ہیں، اور تفسیر قرطبی میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا کہ مجھے فلاں شاعر کے اشعار سناؤ۔ انہوں نے ایک شعر سنایا تو آپ نے فرمایا اور سناؤ، پھر سنایا تو فرمایااور سناؤ، وہ صحابی کہتے ہیں: حَتّٰی اَنْشَدْتُّہٗ مِائَۃَ بَیْتٍ؎ یہاں تک کہ مجھے حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کو سو شعر سنانے کا شرف حاصل ہوا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: ------------------------------