آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
تو اﷲ کاشکر ادا کرتا ہوں کہ اﷲ کا کرم ہے کہ لیلاؤں سے نظر بچانے کا حکم دیا اور اس کے بدلے میںدل میں مولیٰ دیا اور پورے عالم کے جتنے حاملِ نسبتِ مولیٰ ہیں ان کا دوست بنا دیا۔ تو ایک لیلیٰ سےنظر بچائیاور سارے عالم کے اﷲ والوں سے دوستی ہوگئی۔ اب دیکھو ساؤتھ افریقہ میں میرے کتنے دوست ہیں،یہاںملاوی میں کتنے دوست بن گئے، اب کوئی ہمیں کتنا ہی بدنام کرے ہماری لیلیٰ یہی ہیں۔ سب ا ﷲ والےہمارے محبوب ہیں۔ جواﷲ پر فد اہے اس پر اختر فدا ہے، اور جو ا ﷲ کی محبت نہیں سیکھتا تو میرا دل اس سے نہیں ملتا کیا کروں مجبور ہوں۔ دوست کا دوست بھی دوست ہوتا ہے تو اﷲ کا شکر ہے، صرف نظر بچانے کی توفیق اﷲنے اپنے کرم سے مجھے دی اور سارے عالم کے اﷲ والے آج مجھ سے محبت کرتے ہیں، ایک لیلیٰ سے بچے اور سارے عالَم کے مولیٰ والے ملے۔اصلی حسین کون؟ جن کے قلب میں مولیٰ ہے، حاملینِ مولیٰ مل گئے، یہ سب جتنے اﷲ والے ہیں سب حسین ہیں، چاہے حبشی ہی کیوں نہ ہوں، کیوں کہ حسینوں کا پیدا کرنے والا ان کے دل میں ہے۔ ساری دنیا کی لیلائیں کون پیدا کرتا ہے؟اللہ۔ تو جن کے دل میں اﷲ ہے وہ ایک لیلیٰ نہیں رکھتے سارے عالم کی لیلاؤں کو رکھتے ہیں، مولیٰ کی رحمت سے اﷲ والوں کو سارے عالم کی لیلاؤں کا نچوڑ اﷲ کے نام کی برکت سے حاصل ہے، لیکن ان کو کسی قسم کی ناپاکی نہیں ہے، دنیادار جب لیلاؤں سے مزہ لیتا ہے تو اس کی میانی میں مذی آتی ہے اور اﷲ والے جب اﷲ کی محبت کا مزہ لیتے ہیں تو بے مذی رہتے ہیں، پاک وصاف رہتے ہیں۔عورت کی اِمارت کی عدمِ صحت کے دلائلِ عقلیہ اسی لیے کہتا ہوں کہ وزیر اعظم اور خلیفہ اور امیر المؤمنین کو عورت نہیں ہونا چاہیے۔ دلیل توحدیث شریف میں ہے کہ جس ملک کی سربراہ اور خلیفہ اور امیرالمؤمنین عورت ہوگی ا س ملک کی رعایا خیریت سے نہیں رہے گی، لیکن ابھی حال ہی میں عقلی دلیل میرے قلب میں ا ﷲ تعالیٰ نے عطا فرمائی کہ عورت کو بادشاہ مت بناؤ کیوں کہ بادشاہ میں وہ خوبی ہونی چاہیے جو خلیفہ میں ہوتی ہے، خلیفہ کے معنیٰ نائب ہیں، تو مسلمانوں کا خلیفہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نائب ہوتا ہے۔ جب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تھی تو آپ فوراً نماز میں مشغول ہوجاتے تھے اِذَا حَزَبَہٗ اَمْرٌ فَفَزِعَ اِلَی الصَّلٰوۃِ اب اگر ملک پر حملہ ہوگیا اور عورت خلیفہ