آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
فاسق ہے، اور پھر جمعہ کے دن اور زیادہ عاشقوں سے ملو، عید اور بقرہ عید میں اور زیادہ عاشقوں کی ملاقات کو مقدم کرتا ہوں،اور نعمائے جنت کے استعمال کی اجازت نہیں دوں گا جب تک تم میرے عاشقوں سے نہیں ملو گے فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ، وَادۡخُلِیۡ جَنَّتِیۡ۔ بس اب آگے الفاظ نہیں رہے، لغت قاصر ہے میرے دردِ دل کی تعبیر کے لیے، اس لیے حق تعالیٰ کی رحمت سے اختر فریاد کرتا ہے کہ اے خدا! مخلوق کی نعمت میں دم نہیں ہے، آپ اپنی رحمت سے ہم سب کو اپنا بنا لیجیے، میری اولاد اور گھر والوں کو بھی محروم نہ فرمائیے اور اختر کو اور اس کے احباب کو اور احباب کے گھر والوں کو اور خاندان والوں کوبھی محروم نہ فرمائیے اور سارے عالم کے احبابِ حاضرین اور احبابِ غائبین اور ان کے گھر والوں کو بھی محروم نہ فرما بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ پر فضل فرما، اُمتِ دعوت کو اہلِ ایمان بنا دے اور اُمتِ اِجابت کو اہلِ تقویٰ بناکر اولیاء اﷲ بنادے، آمین۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۱۲؍رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق۲؍ نومبر ۱۹۹۸ء، دو شنبہ، بعد عشاء، بر مکان ابراہیم صاحباللہ تعالیٰ کی پسندیدہ زندگی حاصل کرنےکا طریقہ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ ، اَمَّا بَعْدُ ہم سب لوگوں کو ایک دن زمین کے نیچے قبرستان میں جانا ہے اور اﷲ تعالیٰ کو حساب دینا ہے اور اﷲ کومنہ دِکھانا ہے۔ زندگی کو کس طرح گزارنے سے اﷲ پاک خوش ہوتے ہیں اور کس طرح جنت ملتی ہے اور دوزخ سے نجات ملنے کا راستہ کیا ہے؟ میں دو تین منٹ میں بیان کردوں گا۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ جب کمزوری سے میری زبان خاموش ہوجاتی ہے، میں بیان کرنے سے معذور ہوتا ہوں تو اﷲ تعالیٰ میرے جسم کے بال بال کوزبان بنادیتا ہے اور مختصر جملوں کو دل میں اتار دیتا ہے۔منہ میں کباب، دل پر عذاب آپ لوگوں سے ایک سوال کرتاہوں کہ آپ کو اور ہم کو کس نے پیدا کیا؟ تندرستی اور بیماری کس