آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اپناایک شعر یاد آیا ؎ جتنے حسین دوست تھے ان کا بڑھاپا دیکھ کر حسن کی شان گر گئی میری نگاہِ شوق سے یہ اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ انہوں نے لا الٰہ پہلے رکھا کہ پہلے لیلاؤں سے بھاگو تب مولیٰ کو پاؤ گے، اور لیلاؤں کے پاس گراؤنڈ فلور میں تین ملک ہیں، ہگستان اینڈ پادستان اینڈ موتستان۔ اس لیے فرسٹ فلور کو اﷲ نے دیکھنے سے منع کر دیا کہ چہرہ اور آنکھیں مت دیکھو، گال اور بال مت دیکھو ورنہ شیطان تم کو چہرے سے، گالوں سے اور کالے بالوں سے پُل(Pull) کرے گا اور جب پُش(Push) کرے گا تو اپنے کو گراؤنڈ فلور میں پاؤ گے، کوئی پاخانے کے مقام میں گُھسا نظر آئے گا، کوئی پیشاب کے مقام میں، تو اﷲ تعالیٰ نہیں چاہتے کہ میرے بندوں کی آبرو ذلیل ہو اسی لیے اﷲ نے زِنا حرام کر دیا۔کافر عورت سے بھی زنا کے حرام ہو نے کی وجہ ایک کافر عیسائی نے مجھ سے پوچھا کہ اسلام میں زِنا کیوں حرام ہے؟ میں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ میرے بندے حرامی پیدا ہوں۔ زِنا سے جو اولاد ہوتی ہے حرامی ہوتی ہے یا نہیں؟ اسی لیے اگر کسی انگریز سے پوچھو کہ تیرے باپ کا نام کیا ہے؟ تو بہت زور سے ڈانٹتا ہے، غصہ ہوجاتا ہے، کیوں کہ دیکھتا ہے کہ میری ماں تو دولتِ مشترکہ تھی، لمیٹڈ فرم تھی، اسے خود یقین نہیں کہ میں کس کا بیٹا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہم مسلمان ہیں اس لیے اس کا شکر ادا کرو۔ میں نے برطانیہ میں انگریزوں کے ہاتھ میں دستانہ دیکھا، جب ان کے کتے نے پاخانہ کیا تو وہ اس کا پاخانہ اپنے دستانے والے ہاتھ میں لے رہے تھے۔ دھت تیری بھنگیوں کی! تم نے اﷲ کو چھوڑا تو اﷲ نے تمہیں کتوں کا جمعدار اور بھنگی بنا دیا۔ یہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، تو میں نے کہا کہ اﷲ تیرا شکر ہے کہ آپ نے ہم کو مسلمان بنایا۔ مجھے سمندروں کا نظارہ بہت پسند ہے، مجھے بچپن ہی سے جنگلوں اور دریاؤں کے کنارے پسند تھے۔آہ! ؎ اپنے ملنے کا پتا کوئی نشاں تو بتا دے مجھ کو اے ربِّ جہاں