آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہے۔ یہ اصول یاد کرلو ورنہ زندگی ضایع ہوسکتی ہے اور ثمراتِ سلوک وطریق حاصل نہیں ہوں گے، ان چیزوں کو معمولی مت سمجھو، جامع الملفوظات بن کر اس چیز کو بھی سمجھیے، اﷲ کی رضا سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے۔ دیکھو ایک آدمی عالم بھی ہے، مدرس بھی ہے لیکن اﷲ اس سے کسی بات سے خوش نہیں ہے اس سے بہتر ہے کہ کچھ نہ ہو مگر مالک خوش ہو۔ ایک لڑکی خوبصورت ہے، ناک بھی اچھی، کان بھی اچھے مگر شوہر کی نظر میں وہ کنڈم ہے، شوہر کو ہر وقت اس پر غصہ آتا ہے، اور ایک لڑکی کالی کلوٹی ہے، ناک بھی چپٹی ہے مگر شوہر ہر وقت اسے پیار کرتا ہے بتاؤ کون سی عورت خوش نصیب ہے؟ ایک دفعہ کی یہ نصیحت ہمیشہ کو کافی ہے بشرطیکہ ارادۂ اصلاح ہو۔ اب امید ہے کہ یہ نصیحت آپ کے لیے کافی ہو جائے گی۔کھانے کے بعد کی دعائیں اور ان کی نِرالی شرح اب میں میزبان کو دعا دے دوں۔ پہلی دعا ہے: اَ کَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُوَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰئِکَۃُ وَاَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ؎ آپ کے یہاں نیک بندے کھاتے رہیں اور فرشتے آپ کی مغفرت کی دعا کرتے رہیں اور روزے دار آپ کے یہاں افطار کرتے رہیں۔ میرے شیخ و مرشد شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جب نیک بندے کھائیں گے تو نیک بندوں کی صحبت بھی ملے گی اور نیک صحبت دین کی بنیاد ہے۔ دوسری شرح جو اﷲ نے میرے قلب میں ڈالی ہے کہ جب نیک بندے کھانا کھائیں گے تو جب دین کا کام کریں گے تو آپ کی روٹیوں سے خون بنا، خون سے طاقت آئی آنکھوں میں، کانوں میں، دماغ میں اب جہاں جہاں وہ دین پھیلائے گا جو طاقت آپ کی روٹیوں سے استعمال ہوگی اس کا ثواب آپ کو بھی ملے گا۔ اور دوسری دعا ہے: اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ ؎ اے اﷲ!جس نے مجھ کو کھلایا اس کو خوب کھلا اور جس نے مجھ کو پلایا اس کو خوب پلا۔ اس کے بعد یہ دعا بھی پڑھ لے: ------------------------------