آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کُلُّ اَحَدٍ؎ اور سارا عالم اس کا محتاج ہے۔لہٰذا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںمَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ کہ اگر اسلام چھوڑ کر کوئی کافر اورمرتد ہوجائے تو کوئی فکر کی بات نہیں فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ سوف داخل کرکے بتارہے ہیں کہ اے دنیا والو ! دیر نہیں لگے گی، بہت جلد ایک قوم ہم اپنے عاشقوں کی پیدا کریں گے جو ان بے وفاؤں کا نعم البدل ہوگی۔ جو تمہیں انسان بنا سکتا ہے کیا وہ تمہیں ولی اللہ نہیں بناسکتا؟ انسان بنانا زیادہ مشکل ہے یا انسان بناکر ولی بنانا؟عظیم الشان دلیلِ وحدانیت وہ ماں کے حیض اور باپ کی منی سے کیسی پیاری شکل بنادیتا ہے۔ ماں کے پیٹ میں کسی سائنس داں کا کوئی اوزار اور مشین نہیں داخل ہوتی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمۡ فِی الۡاَرۡحَامِ؎ ماؤں کے پیٹ میں ہم تمہیں تشکیل دیتے ہیں، باپ کی منی اور ماں کے حیض پر ہم تمہاری تصویر کھینچتے ہیں، تمہارا چہرہ اور چہرے پر دو آنکھیں، دو کان اور ناک ہم فٹ کرتے ہیں اور جسم کے اندر جگر، دل اور پھیپھڑے ہم بناتے ہیں، تمہارا ذرّہ ذرّہ ہمارا بنایا ہوا ہے۔ اس کام میں پوری کائنات دعویٰ نہیں کرسکتی، نہ امریکا نہ جرمن نہ جاپان کہ ہمارے سائنسی آلات سے انسان پیدا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا چیلنج ہے کہ ہم نے پانی پر تمہاری تصویر بنائی ہے، ہمارے سوا کون ہے جو پانی پر تصویر بناسکے؟ منی اور حیض کے پانی پر صرف ہم تصویر کھینچتے ہیں ؎ دہد نطفہ را صورتے چوں پری کہ کردہ ست بر آب صورت گری نطفے کو کیسی پیاری شکل اللہ تعالیٰ دے دیتا ہے کہ نو مہینے کے بعد باپ کی منی کا قطرہ اور ماں کاحیض کس حسین شکل میں نمودار ہوتا ہے۔ لہٰذا جب ہم انسان بنا سکتے ہیں تو انسان کو ایمان بھی دے سکتے ہیں اور ایمان کے ساتھ اعلیٰ درجے کاولی اللہ بھی بنا سکتے ہیں، ہمارے لیے یہ کچھ مشکل نہیں۔ ------------------------------