آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
وہی جوان حسینہ جب اسّی سال کی بڑھیا ہوگی، تو جس پر رات دن مر رہے تھے اب اس کو دیکھتے ہی بھاگو گے۔ جو بگڑنے والوں پر بگڑتے ہیں وہ باگڑ بلّا ہوتے ہیں، عارف باﷲ نہیں ہوتے۔ایک عامی کی حاضر جوابی ایک مولوی صاحب نے ایک عامی شخص کو بہت ڈانٹا، تو اس نے کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام سے اﷲ تعالیٰ نے فرمایا تھا فَقُوْلَا لَہٗ قَوْلًا لَّیِّنًا؎ فرعون سے اور ہامان سے نرم بات کرنا، تو کیا میں فرعون اور ہامان سے بد تر ہوں اور آپ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام سے اچھے ہیں؟ دیکھیے! اس آدمی نے کیسی بات کہی کہ میں فرعون سے بدتر نہیں ہوں اور آپ موسیٰ علیہ السلام سے افضل نہیں ہیں پھر آپ کو اس طرح ڈانٹنے کا کیا حق ہے؟ تو مولوی صاحب لاجواب ہوگئے، چکّر کھاگئے کہ اس عامی شخص نے مجھ کو بہت اچھا پکڑا۔حضرتِ والا کا مزاج ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا الحمدﷲ! مجھے اﷲ کی محبت میں اور اﷲ کے عاشقوں میں جینے مرنے میں سکون ملتا ہے۔ آپ بتائیں زندگی میں کبھی ایسا مزہ پایا؟ اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے۔ جب انسان اپنا گھر چھوڑتا ہے تو ہجرت کی شکل بن جاتی ہے، صحابہ کی ایک سنت ادا ہوجاتی ہے۔ جب سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنا وطن چھوڑا تو تم اﷲ کی محبت سیکھنے کے لیے اپنا گھر کیوں نہیں چھوڑتے؟ آخر کاروبار کے لیے بھی تو گھر سے نکلتے ہو۔ تو یہ اﷲ کی مہربانی ہے کہ جنہوں نے دین سِکھانا ہے وہ بھی بے وطن ہیں، بال بچوں سے دور ہیں اور جو دین سیکھنے والے ہیں وہ بھی بال بچوں سے دور ہیں، تو کیا ایسے بندوں پر اﷲ کو پیار اور رحم نہیں آئے گا؟نیک کاموں کے معین وانصار اگر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس سونے کا پہاڑ ہوتا، شاندار مسجد ہوتی، صحابہ کے اچھے اچھے مکانات ہوتے تو حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ کو چندہ دینے کا شرف کیسے ملتا؟ ایک غزوہ کے موقع پر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ------------------------------