آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
دورکعت پڑھ لیں، آپ قیامُ اللیل والوں میں سے ہوگئے۔ اب تہجد کے چار فائدے سنیے: ۱)تہجد گزار کا شمار صالحین میں ہوجاتا ہے فَاِنَّہٗ دَأْبُ الصَّالِحِیْنَ قَبْلَکُمْ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے سب صالحین بندوں نے قیامُ اللیل کیا ہے یعنی تہجد کی نماز پڑھی ہے، لہٰذا قیامُ اللیل کی برکت سے آپ بھی صالحین میں داخل ہوجائیں گے اور جب صالحین میں داخل ہوگئے تو سارے عالم کی دعا آپ کومفت میں ملے گی، چاہے وہ کعبے شریف کی دعا ہو یا مسجدِ نبوی کی دعا ہو یا پہاڑوں کے دامن میں کوئی ولی اﷲ نماز پڑھ رہا ہو۔ اب اپنی اس بات کی دلیل بھی پیش کرتا ہوں، التحیات کے بعد نمازی اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ پڑھتے ہیں یا نہیں؟ کہ اے اﷲ مجھ پر بھی سلامتی نازل فرما اور دنیا میں جتنے صالحین ہیں ان سب کو بھی سلامتی عطا فرما،تو جب آپ صالحین بن گئے تو سارے عالم کے اولیاء اﷲ جب نماز میں التحیات پڑھیں گے تو وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ کی دعا میں آپ بھی داخل ہوجائیں گے۔ آپ بیٹھے ہوں گے ملاوی میں اور دعا مل رہی ہے کعبہ شریف کے نمازیوں کی، مدینے شریف کے نمازیوں کی بلکہ سارے عالم کے اولیاء اﷲ کی دعا مفت میں ملے گی۔یہ نعمت جو پیش کررہا ہوں یہ معمولی نعمت نہیں ہے، ملاوی والوں کو ملائی دے رہا ہوں۔ جب میرا یہ مسئلہ حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم لاجپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے سنا تو ان کو اتنا مزہ آیا کہ انہوں نے فوراً سوال قائم کیا اور میرا جواب لکھ کر فتاویٰ رحیمیہ کی تحقیق میں اس کو داخل کردیا اَلۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ، شکر ہے کہ اتنے بڑے عالم اور مفتی نے میری بات پر اعتماد کیا۔ مولانا منصور کو خود حضرت نے بتایا کہ میں نے اختر کا مسئلہ اپنے فتاویٰ کی کتاب میں درج کردیا، اَلۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۔سرکاری لوگوں پر انعاماتِ الٰہیہ پورے عالَم میں حفظِ قرآن کے جتنے مدرسے ہیں سب سرکاری ہیں، وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ کی آیت کی روشنی میں یہ سب حضرات سرکار کے کام میں قبول ہوگئے، سمجھ لو کہ اﷲ تعالیٰ نے ان کو قبول کرلیا، لہٰذا مدارس کے طلباء اور معاونین و اساتذہ اﷲ کی سرکاری فوج ہیں،یہ سرکاری لوگ ہیں اور جہاں سرکار کا اہم کارخانہ اور سائنسی پلانٹ ہوتا ہے سرکار خود اس کی حفاظت کرتی ہے کہ دشمن نہ آنے پائے ،تو جہاں حفظِ قرآن کا مدرسہ ہوگا وہاں ہیضہ، کینسر غرض جتنی بلائیں ہیں اﷲتعالیٰ ان سے حفاظت نصیب فرمائیں گے اور قرآنِ پاک پڑھانے والوں کی تنخواہ چاہے تھوڑی ہو لیکن اﷲ اتنی برکت دیتا ہے کہ بڑے بڑے مال داروں