آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
خلیفہ تم اس شخص سے یہ گناہ کرا کے رہنا، جب تک گناہ نہ کرے تقاضا ڈالتے رہنا، تو جب گناہ کا بار بار وسوسہ آئے تو سمجھ لو کہ یہ نفس کی طرف سے ہے اور ایک بار آنے کے بعد پھر نہ آئے تو سمجھ لو شیطان ہے ۔ حدیث شریف میں ہے کہ شیطان قیلولہ نہیں کرتا قِیْلُوْا فَاِنَّ الشَّیَاطِیْنَ لَا تَقِیْلُ؎ تم لوگ قیلولہ کیا کرو، کیوں کہ شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔ علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اﷲ علیہ نے اس حدیث کو نقل کیا ہے اور لکھا ہے کہ شیطان قیلولہ کیوں نہیں کرتا؟ اس کو گمراہ کرنے کی اتنی فکر ہے، اس قدر مشغولیت ہے اور وہ اتنا بزی(Busy)ہے کہ اس کو قیلولہ کرنے کی فرصت ہی نہیں، وہ سوچتا ہے جتنی دیر قیلولہ کروں گا اتنی دیر میں تو کئی لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈال کر گناہ میں مبتلا کردوں گا۔ شیاطین جمع ہے شیطان کی، جمع حکم میں واحد کے ہوتا ہے اور مؤنث بھی ہوتا ہے، اس لیے تَقِیْل کا صیغہ واحد بھی ہے اور مؤنث بھی ہے۔یہ گرامر اور قاعدہ کی بات بتا رہا ہوں۔ یہ نہ سمجھنا کہ خالی پیری مریدی کرتا ہوں۔ مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ نے جن کی قبر ساؤتھ افریقہ میں ہے، مجھ سے فرمایا کہ ایک بدعتی نے مجھ سے سوال کیا کہ شیطان تو ہر جگہ پہنچتا ہے اور وسوسہ ڈالتا ہے، یہ تو ہر جگہ حاضر ہوجاتا ہے، تو ہمارے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو آپ لوگ ہر جگہ حاضر کیوں نہیں مانتے؟ تو مفتی صاحب نے فرمایا کہ میں نے یہ جواب دیا کہ ہر جگہ حاضر ہونا کمالِ فضیلت کی دلیل نہیں ہے، کیوں کہ ایک انچ کی نالی میں چھچھوندر گھس جاتی ہے اور تمہارے ابا وہاں نہیں گھس سکتے، تو کیا تمہارے باپ سے چھچھوندر افضل ہوگئی؟بدعت کو پہچاننے کا ایک طریقہ رَدِّ بدعت پر ایک جواب اﷲ تعالیٰ نے میرے قلب کو بھی عطا فرمایا ہے کہ صحابہ کے لیے قرآن میں رجسٹرڈ رضا نازل ہے رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ کسی اور ولی کے لیے قطعی وحی نازل نہیں ہے، لہٰذا قیامت تک جو عمل صحابہ نے نہیں کیا اس کو سنت سمجھنا اور طریقِ قرب سمجھنا اور رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ کے سرٹیفکیٹ والے اور سند یافتہ لوگوں کا عمل چھوڑ کر اولیاء اﷲ اور بزرگانِ دین کا ایسا عمل کرنا جو صحابہ کے دور میں موجود نہ ہو اور اس کو سنت سمجھنا گویا کہ سرکاری رضا مندی کے خلاف والا راستہ اختیار کرنا ہے جیسے قوالی اور طبلہ ہے۔ صحابہ نے طبلہ نہیں بجایا، قوالی نہیں کی تو ا س کو عبادت سمجھنے میں ------------------------------