آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
قاعدہ کی رُو سے ا س نے یہ سمجھاکہ یہ پانچ روپیہ ہدیہ مکرر ارشاد کے بدلے میں اس نے خوش ہوکر دیا ہے یعنی یہ دوبارہ یہی شعر سننا چاہتا ہے تو اس نے پھر کہا ہر سو کہ دویدیم، اس نے پھر پانچ روپیہ دیا، اس کے بعد ا س نے سو چا شاید اب خاموش ہوجائے، پانچ روپیہ کم تھا اب دس دیتا ہوں تاکہ اب مجھے ذلیل نہیں کرے، یہ شعر نہیں پڑھے، لیکن اس نے سمجھا کہ شاید اس کو بہت زیادہ مزہ آیا ہے تو اس نے تیسری بار جب پڑھا تو چور نے حساب لگایا کہہَسُّو کی دری کی قیمت تو اس نے لے لی، اب تو یہ دری بے کار ہے، تو اس نے پانچ روپے اور دینے کے بجائے دری اس کے منہ پر ماری اور کہا کم بخت! لےہَسُّو کی دری، اب میں بھاگتاہوں یہاں سے، معلوم ہوتا ہے کہ چھوڑے گا نہیں۔ بس اب دعا کیجیے اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق دے ، آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ ۲؍ رجب المرجب ۱۴۱۹ ھ مطابق۲۴؍ اکتوبر ۱۹۹۸ ء،بروز ہفتہ، بعد فجر، بمقام ڈربناَمرد کے معنیٰ مولوی سعید صاحب نے حضرت والا کا یہ شعر پڑھا ؎ بچو گندے عمل سے اَمردوں سے دور ہوجاؤ اگر یہ فعل اچھا تھا تو خدا پتھر نہ برساتا ارشاد فرمایا کہ اَمرَد اُس نوجوان کو کہتے ہیں جس کی ابھی داڑھی مونچھ نہ آئی ہو یا آئی ہو تو ہلکی ہو،تو بعض اَمرد ہوتے ہیں اور بعض کالامرد ہوتے ہیں، داڑھی آ تو گئی مگر اتنی ہلکی ہے کہ وہ مثل اَمرد ہی کے ہوتے ہیں، بعض فاسقین ہلکی داڑھی والوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ شامی نے لکھا ہے: بَعْضُ الْفَسَقَۃِ یُفَضِّلُ مَنْ نَبَتَ عِذَارُہٗ عَلَی الْاَمْرَدِ خَالِیِ الْعِذَارِ بعض طبائع تھوڑی داڑھی والوں کو معشوق بنانے کو ترجیح دیتے ہیں اُن پر جن کی داڑھی مونچھ ابھی نہیں آئی۔ میں نے ایک بی اے پاس سے اَمرد کے معنیٰ پوچھا کہ بھائی بتاؤ اَمرد کے کیا معنیٰ ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اَمرد کے دو معنیٰ ہیں ایک امرود اور دوسرے امرت دھارا۔ میں نے کہا دھت تیری!انگریزی پڑھنے سے علم تھوڑی آتا ہے، یہ تو عربی کا لفظ ہے اور اس کی تعریف ہے: