آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اس لیے فوراً اس کے دل کی سوئی پریشان ہوجاتی ہے اور وہ سوچتا ہے کہ بھئی!یہ بہت مہنگا سودا ہے، اس حسین کے لیے جان مصیبت میں ڈال دوں اس سے بہتر ہے کہ بھاگ جاؤں، نظر بچا لوں، گلی بدل دوں، فٹ پاتھ بدل دوں، راستہ بدل دوں، آنکھ ایسے کرلوں جیسے جب آندھی چلتی ہے اس وقت کر لیتے ہیں۔ تو اﷲ تعالیٰ بندے کو توفیق دیتے ہیں اور فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ اس معشوق کو بھگا دو، خود اس معشوق کے دل میں گھبراہٹ آجاتی ہے، اور خاص کر جب دیکھتا ہے کہ وہ اﷲ والا سجدے میں رو رہا ہے تو وہ بھی ڈرتا ہے کہ یہ تو ولی اﷲ ہے، اگر میں نے اس کا تقویٰ اور اس کا ایمان خراب کیا تو میری خیریت نہیں ہے، میں برباد ہوجاؤں گا۔ جو اولیاء اﷲ کو برباد کرتا ہے وہ بھی برباد کردیا جاتا ہے۔ آپ بتائیے! اگر آپ کے بچے کوکوئی برباد کرے تو آپ اس کو برباد نہیں کریں گے؟ بہت سے بدمعاش معشوق جو گناہ کے عادی تھے وہ اولیاء اﷲ کی طرف بڑھے، تو اﷲ نے انہیں برباد کردیا اور اولیاء اﷲ کو تحفظ بخشا۔ دوستو! ایسی تقریر کبھی سنی! حالاں کہ ہم سب یہ حدیث پڑھتے پڑھاتے ہیںاَللّٰھُمَّ وَاقِیَۃً کَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِ؎ کہ اﷲ ایسی حفاظت فرما جیسے ماں چھوٹے بچے کی حفاظت کرتی ہے اور گھر میں مٹی نہیں رہنے دیتی، جہاں جہاں بچہ چلتا ہے پورے گھر میں اس جگہ پونچا لگاتی ہے، اور بچہ جو مٹی کھا گیا، حلق تک انگلی ڈال کر اس کو نکالتی ہے، اور جو مٹی حلق سے نیچے اتر گئی، ڈاکٹر کے ہاں پہنچ کر اس کو قے یا دست کرواتی ہے، اگر مٹی معدے میں ہے تو قے کروادی اور اگر انتٹریوں میں ہے تو دست کروادیے، اور محلے کے جو بچے اس کے بچے کے پاس آتے ہیں ان کا کسٹم کرتی ہے، تو اﷲتعالیٰ بھی اپنے اولیاء کی حفاظت فرماتے ہیں کہ اس معشوق کا حسن کہیں میرے بندے کو خراب نہ کردے، لہٰذا یہ حسن کی جو مٹی لایا ہے وہ مٹی بھی چھین لیتے ہیں اور ایک طمانچہ بھی لگاتے ہیں کہ خبردار جو تم میرے بندے کے پاس گئے اور اس پر خوف طاری کردیتے ہیں، اور خود اپنے پیارے بندے کو توفیق دیتے ہیں کہ وہ اس حسین سے کہتا ہے کہ بھئی! ہم کو تمہارے حسن کا تحمل نہیں ہے، لہٰذا تم دور بیٹھو۔حکیم الامت کی اَمارد سے احتیاط کا ایک واقعہ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نوجوانی میں بہت حسین تھے، مدرسے کی چھٹیوں میں حکیم الامت کے یہاں جایا کرتے تھے۔حضرت حکیم الامت نے فرمایا کہ سرمنڈا دو۔ سر منڈانے سے حسن آدھا ہوجاتا ہے، ------------------------------