آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اس لیے وہ سکون سے رہتے ہیں، ان کا کنٹرول آفس، کیپٹل، دارالخلافہ اور وفاق بڑا مضبوط ہوتا ہے جس سے ان کی آنکھوں کے صوبے میں اور کانوں کے صوبے میں بغاوت نہیں ہوتی، اﷲ کے نام کی برکت سے، تقویٰ کی برکت سے اور اہل اﷲ کی صحبت کی برکت سے روحانیت قوی رہتی ہے، تو وہ زیادہ سکون سے رہتے ہیں، اور گناہ سے،عشق بازی سے اور نافرمانی سے روح کمزور ہوتی ہے، ہر نافرمانی روح کو کمزور کرتی ہے تو جب روح کمزور ہوگئی تو ا س کا صوبوں میں جو کنٹرول تھا وہ ڈھیلا ہوگیا، وفاق کمزور ہوگیا تو صوبوں میں بغاوت شروع ہوگئی اور پھر جب ایک عاشق کسی معشوق پر فدا ہوگیا تو اس کے عناصرِ اربعہ متضادہ بھی اس پر پڑجاتے ہیں، تو اپنے چار عناصر اور اپوزیشن کے چار عناصر، یہ دونوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے، تو اپوزیشن کی تعداد چارکے بجائے آٹھ ہوگئی، اپنا کنٹرول بھی مشکل تھا کہ اب معشوق کا خیال بھی ہروقت مسلط ہے، اس کی پریشانی سے یہ بھی پریشان رہتا ہے۔ مجنوں سے جب کہا گیا کہ رگ کھلوا لے اچھا ہوجائے گا، تو اس نے کہا کہ میری اور میری لیلیٰ کی رگ ایک ہی ہے، اگر تم ادھر سے خون نکالو گے تو میری لیلیٰ کی اس رگ سے خون جاری ہوجائے گا ہم دو نہیں ہیں۔ تو بتاؤ جب اپوزیشن کی تعداد بڑھتی ہے تو بغاوت زیادہ ہوتی ہے اور وفاق میں پریشانی رہتی ہے یا نہیں؟ تو ایسے شخص کے قلب کو ہر وقت پریشانی رہتی ہے، دنیا میں کوئی عاشقِ مجاز ایسا نہیں جو سکون سے ہو۔فراقِ لیلیٰ یقینی اور فراقِ مولیٰ ناممکن ارشاد فرمایا کہ فراقِ لیلیٰ سے بچنا مشکل ہے اور فراقِ مولیٰ ناممکن ہے، ہم ان کو بھول جاتےہیں مگر وہ ہم کو نہیں بھولتے،ہم ان سے دور ہوجاتے ہیں نافرمانی کرکے، مگر اﷲ تعالیٰ تو ہر جگہ ہے وَہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَاکُنۡتُمۡ جہاں بھی ہم رہیں اﷲ ہمارے ساتھ ہے، تو معلوم ہوا مولیٰ ایسی ذاتِ پاک ہے جن سے فراق کا امکان ہی نہیں ہے۔ فراق عاشق کے لیے مصیبت اور عذاب ہوتا ہے، اس عذاب سے اﷲ والے محفوظ ہیں۔ لیلیٰ کتنی ہی آپ کے پاس ہو، لیکن مائی کے یعنی میکے تو جائے گی پھر اتنے دن کیا کرو گے؟ اچھا مان لو کہ تم نے ایسی لیلیٰ کاانتخاب کیا جس کے ماں باپ بھائی سب مرگئے کوئی نہیں ہے، تو کبھی جاجرو تو جائے گی، گجراتی میں جاجرو لیٹرین کو کہتے ہیں، تو جتنی دیر تک وہ جاجرو میں رہے گی اتنی دیر تک جدائی ہوگی کہ نہیں؟ یہ باتیں حرام عشق سےنفرت دلانے کے لیے ہیں، لیکن حلال بیوی کے لیے مالک کاحکم ہےعَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ؎ بیویوں کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ ------------------------------