آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
بھی میں نے کہا کہ نہیں! ہم اس طریقے سے پیسہ لینے نہیں جائیں گے، تو نواب صاحب نے کہا کہ شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ کی جوتیاں اٹھانے کی وجہ سے اﷲ نے تم کو یہ ہمت دی ہے،ورنہ اگر آج میں اعلان کردوں تو اس سفیر کے دروازے پر پیسہ لینے والوں کی لائن لگ جائے۔ یہ اﷲ تعالیٰ کا فضلِ خاص ہے۔ ۲۷؍ جمادی الثانی ۱۴۱۹ ھ مطابق۱۹؍ اکتوبر ۱۹۹۸ء، بروز پیر، بعد مغرب، برمکان عبد القادر صاحب،اسٹینگراللہ تعالیٰ کے دوحق اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَا مٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ؎ اﷲتعالیٰ کے دوحق ہیں: نمبر۱۔محبت کاحق، جیسے عبادات مثلاً نماز، روزہ، حج، بخاری شریف پڑھنا، امامت کرنا، تبلیغ میں نکلنا غرض جتنے نیک کام ہیں یہ اﷲ تعالیٰ کی محبت کے حق ہیں۔نمبر ۲۔ اﷲ تعالیٰ کو ناراض نہ کرنا اور گناہ سے بچنا یہ اﷲ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی کا حق ہے۔ اس کی دلیل ہے: مَا لَکُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلہِ وَقَارًا ؎ کیا تم اﷲ کی عظمت کا خیال نہیں کرتے ہو! بے باکی اور گستاخانہ طور پر اﷲ کی نافرمانی کرتے ہو اور اﷲ سے بے خوف ہوتے ہو! اگر خدا کا خوف ہوتا تو گناہ نہیں کرسکتے۔حفاظتِ نظر کی ہمت کے حصول کے لیے ایک انوکھا فیچر جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم میں نظر کی حفاظت کی ہمت نہیں ہے ان کے لیے ایک فیچر بتاتا ہوں۔ اگر افریقہ کا ریڈیو اعلان کرے کہ آج ایک لڑکی جو پورے افریقہ میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے جنگل کی سیر ------------------------------