آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
دمکین ہو یا دمکینہ ہو او رحسین ہو یا حسینہ ہو، لیکن میں بنگلہ دیش میں یہ جملہ نہیں کہتا کیوں کہ وہاں کی وزیر اعظم کا نام حسینہ ہے، وہاں میں احتیاط کرتا ہوں۔ ملّا کو تم کیا سمجھتے ہو! ملّا ایسا بے وقوف نہیں ہوتا جتنا آپ لوگ سمجھتے ہو، لہٰذا میں وہاں احتیاط کرتا ہوں، پتا چلا کہ سی آئی ڈی دوڑی دوڑی گئی کہ یہ آپ کا نام لیتا ہے، ان کےلیے تو بس اتنا ہی کافی ہے کہ پاکستان سے ایک ملّا آیا ہے اور اس نے آپ کا نام لیا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کوئی چیز بے مثل ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ لَامِثْلَ لَہٗاس کی مثال نہیں، یہ بےمثل ہے، وہاں بے نظیر نہیں کہتے، کیوں کہ بے نظیر وہاں کی وزیر اعظم کا نام ہے، یہ مالک کا کرم ہے، بزرگوں کی جوتیاں اٹھانے سے اﷲ تعالیٰ عقل عطا فرمادیتے ہیں۔ میرے شیخ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا تھا کہ میں ہندوستان میں کافر کے لفظ کے بجائے غیر مسلم کہتا ہوں۔ بزرگوں کی صحبت سے عقل میں روشنی اور ادب اور سمجھ آتی ہے۔ تو عرض کردیا کہ اﷲ سے معافی مانگنے کے لیے بخاری شریف کی یہ دعا یادکر لو تاکہ میرا سفر وصول ہوجائے۔ اس کو میرے ساتھ تین دفعہ پڑھ لو اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ؎ اب بھی اگر کسی کو یاد نہ ہو تو مولانا یونس پٹیل سے پوچھ لو۔ میرا بیان کل جمعہ کے بعد بھی ہے اور طاقت رہی تو عشاء کے بعد بھی مجلس ہوگی ان شاء اﷲ تعالیٰ۔ سنیچر کو میری روانگی ہے، اب آہستہ آہستہ میں سفر کی مقدار کو کم کررہا ہوں بوجہ اپنی صحت کے۔ تو خلاصہ عرض کرتا ہوں کہ ایک دن موت آنی ہے یانہیں؟ یا اس میں شک ہے؟ کسی کافر یہودی اور ہندو کو بھی شک نہیں، تو جب جنازہ قبرستان جائے گا تو آپ کے ساتھ سموسہ پاپڑ جائے گا؟ آپ کی مرغوبات اور آپ کے قالین جائیں گے؟ صوفے، موبائل، مرسڈیز، کرنسی اور کچھ معشوقات یا معشوقیاں جائیں گی؟ دل کے بہلانے کا کوئی سامان جائے گا؟ نمکین شکلیں جائیں گی؟ تو اُس دن کے لیے ہمیں ابھی سے فکر کرنی چاہیے۔ جن سے ہمیں چھوٹنا ہے ہم پہلے ہی ان سے کیوں نہ چھوٹ جائیں؟ اُس وقت تو چھوٹنا مجبوری ہے۔عشقِ مجازی در حقیقت بے وفائی اور مطلب پرستی ہے بعض نمک پرست اور حسن پرست اور شکل پرست لوگ جب معشوق کی شکل بگڑ جاتی ہے تب ------------------------------