آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
آنکھوں کا زِناہے۔ یہ کتنا خطرناک عنوان ہے!آنکھ کا زانی ولی اﷲ ہو سکتا ہے؟ ایک عضو سے بھی اگر نافرمانی کرتا ہے، گانا سنتا ہے، آنکھ سے عورتوں کو دیکھتا ہے تو اﷲ کی دوستی سے محروم رہے گا۔اصلی رفیق مرنے کے بعد قبر میں کوئی حسین نہ جائے گی نہ جائے گا، کیوں ان پر زندگی کو ضایع کرتے ہو؟ اﷲ تعالیٰ اپنی نافرمانی سے ہم سب کی حفاظت فرمائے، اگر کوئی مرید اﷲ کی نافرمانی سے، گناہ سے نہیں بچتا تو وہ اصلی مرید نہیں ہے، کمینہ ہے، بے وفا ہے، اصلی رفیق اور ساتھی نہیں ہے، اصلی ساتھی وہ ہے جو تقویٰ میں بھی ساتھ رہے، اگر سموسہ اور پاپڑ میں ہر وقت دسترخوان پر ساتھ دیتا ہے اور ٹرین میں بھی شیخ کے ساتھ بزنس کلاس میں بیٹھتا ہے اور ہر قسم کی ڈش اور فش اُڑاتا ہے، لیکن تقویٰ میں اگر ساتھ نہیں دیتا تو وہ دوست نہیں ہے، اﷲ کے نزدیک وہ رفیقِ شیخ نہیں ہے، دنیا تو سمجھے گی کہ بھئی یہ آدمی فلاں آدمی کے ساتھ رہتا ہے، مگر اصلی رفیقِ شیخ وہی ہے جو اپنے شیخ کے ساتھ تقویٰ میں بھی ساتھ ہو۔بدنظری کی عادت سے سوءِ خاتمہ کا عبرت انگیز واقعہ علامہ ابنِ قیم جوزی رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک آدمی نظر نہیں بچاتا تھا، تو ایک خوبصورت شکل اس کے دل میں گھس گئی اور ایسی گھسی کہ وہ بھلانا بھی چاہتا تو بھولتا نہیں تھا، جب مرتے وقت اس کو کلمہ پڑھایا گیا تو اس نے کہا ؎ رِضَاکَ اَشْھٰی اِلٰی فُؤَادِیْ مِنْ رَّحْمَۃِ الْخَالِقِ الْجَلِیْلٖ؎ اے میرے معشوق! تیرا خوش ہونا مجھے اﷲ تعالیٰ کے خوش ہونے سے زیادہ پسند ہے۔ مجھے یہ زیادہ لذیذ ہے کہ میری پیاری مجھ سے خوش ہوجائے یا پیارا خوش ہوجائے۔ حسین لڑکا ہو یا لڑکی ہو مگر خاتمہ خراب ہوا یا نہیں؟ تو بدنظری اتنی خطرناک چیز ہے کہ اس کو جہنم میں داخل کردیا، خاتمہ خراب ہوگیا، لہٰذا یہ نہ سمجھو کہ ہم اس حسین کو دل سے نکال دیں گے، بعض وقت نظر سے تصویر اس طرح دل میں داخل ہوتی ہے کہ اسے ------------------------------