آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہوگیا، خطا ہوگئی۔ آہ! کیا کہوں، کاش!یہ عبدیت ہمارے قلوب میں اﷲ داخل فرمادے کہ عذر موجود ہے اور اﷲ کافرمان بھی ہے پھر بھی اعترافِ قصور کر رہے ہیں۔ جب ری یونین میں میری یہ تقریر ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ آج تو عجیب مزہ آیا۔ اعترافِ قصور شرافت ِبندگی کی دلیل ہے، اور اگر مگر کمینہ پن اور خباثت ِطبع کی دلیل ہے، اس کے اندر شیطانی مادّہ چھپا ہوا ہے، وہ نہیں چاہتا کہ ہم اپنے کو مٹائیں، اس لیے اگر مگر لگاتا ہے کہ یہ بات یوں نہیں تھی، ایسے ہوگئی تھی، یہ ہوگیا تھا اور مجھے خیال نہ رہا، اس میں وہی شیطانی بات اور بے ادبی ہے کہ اُبَرِّیُٔ نَفۡسِیۡمیرا نفس بُری ہے، آپ مجھ پر گرفت غلط کررہے ہیں۔بے ادبی کا سبب کبر ہے اور بے ادبی کا سبب بہت چھپا ہوا کبر ہوتا ہےجس کو خود یہ بھی نہیں سمجھتا، اس کو اپنی ہستی کا احساس ہوتا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں۔حضورِ شیخ میں اپنے کو کچھ سمجھنا بے وقوفی ہے، اس مخفی کبر کی دلیل کیا ہے؟ اس کوغور سے سن لو۔ شیطان نے جو کہا کہ آپ نے ہم کو آگ سے پیدا کیا اور آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا اورآگ افضل ہے مٹی سے، آگ کا مرکز اوپر ہے، زمین نیچے ہے تو ایک عالی سے آپ سافل کو سجدہ کرا رہے ہیں؟ اَبٰی وَ اسْتَکْبَرَیہی دلیل ہے کہ اس کے اندر خفیہ کبر موجود تھا، یہ جو اَبٰی ہےاِسْتَکْبَرَاس کا سبب ہے،اَبٰیمسبب ہے، استکبارسبب ہے، اَبٰیمعلول ہے، اِسْتَکْبَرَ اس کی علت ہے، اس لیے فنائے نفس کی اﷲ سے دعا کرو۔ پھر دعا کرو کہ یا اﷲ! ہم سب کو اتنا مٹا دے کہ ہم کو اپنے مٹنے کا احساس بھی نہ ہو، مقامِ فناءُ الفناء نصیب فرما اور اتنا مٹا دے جتنا مٹنا آپ کو پسند ہے۔ آہ! بتاؤ میر صاحب! کیسی پیاری دعا ہے کہ اے خدا! ہم سب کو اتنا مٹا دے جتنا مٹنے سے آپ خوش ہوجائیں اور عظمتِ شیخ کا حق ادا ہوجائے۔اغلاط کی تاویلات میں نقصان ہی نقصان ہے بولو! عظمت ِشیخ اس میں ہے کہ میرا نفس بَری ہے، آپ غلط میرا مواخذہ کررہے ہیں؟ یا اعترافِ قصور میں ہے؟ اس کا نتیجہیہ نکلتا ہے کہ ایسا آدمی اور ڈانٹ کھاتا ہے۔ بعضے لوگ خانقاہوں سے نکال دیے گئے، مخلوق میں بھی ذلیل ہوئے اور شیخ کو جو دُکھ پہنچا وہ الگ، مرید کے لیے وہ مستزاد عذاب ہے۔ بولو! شیخ کو ایذا پہنچانے والے سے بڑھ کر کوئی مجرم ہے؟ اس لیے میں بہت ڈرتا ہوں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ جب میرے شیخ کو ایک آدمی پر غصہ آیا اور اسی وقت فالج کا اٹیک ہوگیا، ایسے مُوذی مریدوں سے اﷲ