آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
باردرود شریف پڑھنا واجب ہے۔ پس صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ ایک مرتبہ کہہ لیں واجب ادا ہوجائے گا، اور ایک مسئلہ یہ بتاتا ہوں کہ جہاز چھوٹ رہا ہے یا ریل چھوٹ رہی ہے اور آپ نماز ادا کررہے ہیں یا آپ سنت پڑھ رہے ہیں اور مسجد میں جماعت کھڑی ہوگئی اور اندیشہ ہے کہ پورا درودِ ابراہیمی پڑھا تو ایک رکعت چھوٹ جائے گی، تو ایسے موقعوں پر قعدہ میں صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ اور اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ کہہ کر سلام پھیر دو اور جلدی سے جماعت میں شریک ہوجاؤ، تو اس طرح درود شریف بھی ہوگیااور دعا ماثورہ بھی ہوگئی۔ اسی طرح اگر پیٹ میں ریاح کا غلبہ ہے تو بھی التحیات پڑھ کریہ مختصر درودشریف اورمختصر دعاپڑھ کر سلام پھیردو، کیوں کہ بعض اوقات ریاح روکنے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مسئلہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب جلدی ہو، جماعت چھوٹ رہی ہو یا ہوائی جہاز اور ریل چھوٹنے کا اندیشہ ہو اور نماز والا درود شریف پڑھنے کا موقع نہیں ہےتو صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ اور اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ پڑھ کرسلام پھیرسکتے ہو۔یَا اَللہُ،یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ کی برکات بسم اﷲشریف میں تین نام اﷲ، رحمٰن، رحیم نازل ہوئے اور قرآنِ پاک کا آغاز ان ہی ناموں سے ہوا، جو ان کو پڑھے گا اس کی کوئی مشکل نہیں رہے گی۔ ہندوستان کے شہر الٰہ آبادمیں ایک صاحب کی فیکٹری میں یونین کے مزدوروں نے بغاوت کردی، وہ مالک کو گالیاں دیتے تھے۔ میرے مربّی اوّل حضرت مولاناشاہ محمداحمد صاحب رحمۃاﷲعلیہ نے فرمایا کہ یہ تین نام پڑھتے رہو یَا اَللہُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ کچھ دن کے بعد ساری یونین کا زور ٹوٹ گیا، گالیوں کے بجائے شکریہ اداکرنے لگے اور ساری پریشانی دورہوگئی،توجب انہوں نے دیکھا کہ میری فیکٹری میں ایسی برکت ہوئی، تو اس اﷲ والے مولانا کو انہوں نے ایک موٹر اور ایک ڈرائیور ہمیشہ خدمت کے لیے دے دیا اور ڈرائیور کی تنخواہ خود دیتے تھے اور حضرت اس پر بیٹھ کرصبح کو گنگا جمنا کی سیر کرتے تھے اور مہمانوں کو لانے کےلیے بھی بھیجتے تھے۔ حضرت نے مجھ کوبھی اسی موٹر میں الٰہ آباد سے پرتاب گڑھ اور دوسرے شہروں میں بھیجا۔ تو جس کو فیض ہو اس کو قدربھی کرنا چاہیے، دیکھو کتنی بڑی قدر کی۔ جس کے مزاج میں غصہ ہو اس کو بھی یہی وِرد یَااَللہُ، یَارَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ بتاناچاہیے۔ غصہ کی بیماری چلی جائے گی اور رحمت کی شان آجائے گی ان شاء اﷲ۔یَا مَالِکُ،یَا کَرِیْمُ ،یَامُغْنِیْ،یَاصَمَدُکے وِرد کے فوائد اس کے بعد ایک اور اضافہ کرلیجیے اور کبھی کبھی یہ چار نام یَامَالِکُ یَاکَرِیْمُ یَامُغْنِیْ یَاصَمَدُ