آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اور عید الاضحیٰ کے موقع پر۔صحابہ سے کبھی بلا کے لیے ثابت نہیں کہ کوئی بلا آئی ہو اور صحابہ نے بکرا ذبح کیا ہو۔ اہلِ مدارس کو بھی چاہیے کہ دفعِ بلا کے لیے آنے والا بکرا مت قبول کریں، لوگوں کو سکھاؤ کہ تم بکرے کے بجائے نقد پیسہ دیا کرو، نقد صدقہ افضل ہے، اور یہ عقیدہ کہ جان کے بدلے میں جان کہ میرا بیمار اچھا ہوجائے یہ عقیدہ غیر اسلامی ہے۔ تمام اہلِ فتاویٰ سے پوچھو، اس عقیدے کی اصلاح اہلِ مدارس کے لیے ضروری ہے، جب لوگ بلا ٹالنے کے لیے بکرا لائیں تو ان کا بکرا واپس کردو، کہہ دو کہ اس کو بیچ کر نقد پیسہ لاؤ، نقد صدقہ افضل ہے، کیوں کہ صدقے کا حاصل مساکین کی مدد ہے اور مساکین کوپیچش ہے، موشن ہے اور تم بکرا کھلا رہے ہو تو کیا ان کا حال ہوگا؟ بکرا ٹھونس کر ان کا موشن بند ہوگا یا پرموشن ہوگا؟ موشن پرموشن ہوں گے۔ تو ہمارے اکابر اہلِ فتاویٰ نے لکھا ہے کہ علماء کو چاہیے کہ بکرا نہ لیں، واپس کردیں اور کہیں کہ اس کو بیچ کر کے نقدرقم لاؤ تاکہ ہم طلبہ کو رضائی دے سکیں، ان کا لباس بنا سکیں، ان کے لیے کتابیں خرید سکیں، غرض مساکین کی جو بھی ضروریات ہوں اس میں ہم اس رقم کو استعمال کرسکیں۔ اور مان لو کالرا پھیلا ہوا ہے تو بکرا کھاکھا کر اور ہگیں گے یا نہیں؟ یہاں یہی لفظ مناسب ہے، یہاں مہذّب لفظ مناسب نہیں تھا کہ وہ ایکسپورٹ آفس میں جا کر بہت ہی لیکوئیڈ مال نکالیں گے۔ایک غیر اسلامی عقیدہ تو جان کے بدلے میں جان غیر اسلامی عقیدہ ہے کہ چوں کہ میرا مریض بیمار ہے اس کی جان کے بدلے میں بکرا دے دو، تو انسانی جان کے بدلے میں بکروں کی جان دینا غیر اسلامی عقیدہ ہے۔ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اﷲ عنہما بیمار ہوئے، تو بی بی فاطمہ رضی اﷲ عنہا نے بکرا نہیں ذبح کیا تین روزے مانے کہ یا اﷲ! میرے بچے صحت یاب ہوجائیں تو میں روزے رکھوں گی۔ صحابہ کے زمانے میں بکروں کو اس عقیدے سے ذبح کرنے کا کوئی وجود نہیں تھا، یہ سلسلہ پیٹو پیروں نے شروع کیا ہے اور وہ اہلِ حق کے مدارس میں بھی داخل ہوگیا۔ اس غیر اسلامی عقیدے کو ختم کرنے کے لیے یہ کرو کہ جو بکرا لائے اس سے کہو کہ بکرا بیچ کرنقد رقم دو، یہ غیر اسلامی عقیدہ ہے، اگر صدقہ دینا ہے تو نقد صدقہ سب سے افضل ہے، کیوں کہ وہ مسکین کے ہر کام میں آسکتا ہے، لحاف، گدّا ضروری ہے، علاج ضروری ہے، اﷲ اس سے زیادہ خوش ہوگا کہ مساکین کے ہرشعبۂ حیات، ضروریاتِ حیات میں وہ کام آسکے۔ ایک بچے کو کم نظر آتا ہے، اس کو چشمہ چاہیے آپ نے بکرا دے دیا، تو کیا بکروں کے گوشت سے چشمہ بن سکتا ہے؟