آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میرے پاس ایسے ایسے دوست آئے جو اسّی اسّی سال کے ہوگئے تھے، لیکن جب میرے ساتھ رہے تو کہا کہ نظر کی حفاظت اب نصیب ہوئی ہے، اس سے پہلے ہم نظر بازی سے نہیں بچتے تھے۔ اب بتاؤ کتنا سخت عنوان ہے؟ بخاری شریف کی روایت ہے، ذرا حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کافرمان تو دیکھو کہ اے ایمان والو! نظر بازی آنکھوں کا زِنا ہے۔ کسی کی بہن، بیٹی، خالہ اور امّاں کو مت دیکھو۔ لوگ لڑکیوں سے دو طرح سے مزہ حرام حاصل کرتے ہیں خاص طور پر ایئرہوسٹس سے، کیوں کہ آئے دن جہاز پر جانا پڑتا ہے: نمبر۱)اس کو پیار و محبت سے دیکھتے ہیں کہ آپا ذرا چائے اچھی بنا نا اور ایک گلاس نہیں دو گلاس لے آؤ۔ یہ پیار سے حرام لذت لے رہا ہے، او ر نمبر۲)بعض لوگ غصے میں اس کو ڈانٹ لگاتے ہیں، لال لال آنکھوں سے حرام مزہ لیتے ہیں۔حضرت مولانا مسیح اللہ خان جلال آبادی کا تقویٰ حضرت مولانا مسیح اﷲ خان جلال آبادی رحمۃ اﷲ علیہ کے ایک شاگرد نے کراچی میں مجھے بتایاکہ دورانِ تعلیم حضرت مجھے کم عمری کی وجہ سے دیکھتے نہیں تھے، پیار کی نظر سے بھی نہیں دیکھتے تھے اور قصائی کی نظر سے بھی نہیں دیکھتے تھے، یعنی غصے کی نظر سے بھی نہیں دیکھتے تھے، حالاں کہ استاد تو غصہ کرتا ہے کہ نالائق تم نے سبق کیوں یاد نہیں کیا؟ تو غصے سے بھی کبھی نہیں دیکھا۔ قصائی پر یاد آیا کہ میرے ساتھ ملاوی کے ایک سفر میں ایک افریقن قصائی تھا، تو میں نے اس سے کہا کہ تم گوشت کاٹتے ہو تو بیوی کو مت کاٹنا، کیوں کہ گوشت کاٹتے کاٹتے دل سخت ہوجاتا ہے، لیکن بیوی کو پیار سے رکھنا۔ میں نے اس کو یہی نصیحت کی اور اس نے اس پر عمل کرنے کا وعد ہ بھی کرلیا تھا۔ تو میں اپنا ستّر سال کا تجربہ پیش کرتا ہوں، خاص کر ان لوگوں پر جو میرے ہاتھ پر بیعت ہوئے ہیں کہ بس یہی ایک عمل کرلو تو تم ولی اﷲ ہوجاؤ گے کہ نظر کو خراب مت کرو، دل پر نظر بچانے کا غم اُٹھالو، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس غم سے اﷲ مل جائے گا، اور دلیل کیا ہے؟ اﷲ تعالیٰ ارحم الراحمین ہے، جب وہ دیکھتا ہے کہ میرا بندہ ہر وقت کالی گوری سے نظر بچابچا کر غم اُٹھا رہا ہے، میرا قانون نہیں توڑتا اپنا دل توڑدیتا ہے تو اﷲ کو اس بندے پررحم آجاتا ہے اور اﷲ اس کے دل کاپیارلے لیتے ہیں اور کیسے پیار لیتے ہیں؟ اس پر میرا ایک شعر سن لو ؎