آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اے کریم! اختر مسافر ہے اس کی دعاؤں کو قبول فرما، جس کی جو حاجت ہے اﷲ سب پوری فرما اور دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ میرے دارالعلوم کو عظمتِ دین، عزتِ نفس اور طیبِ نفس کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی اختر کو سعادت نصیب فرمائے اور ہمارے دارالعلوم سے بڑے بڑے علمائے ربانیین اور اولیائے صدیقین علماء پیدا فرما اور قیامت تک کے لیے صدقۂ جاریہ بنا اور اختر کو بھی سارے کاموں سے فارغ فرما، اﷲ جتنے بھی دین کے کام ہیں، شعبے ہیں، سب سے فارغ فرما دے اور اس کے لیے اختر کو علماء عطا فرما، اختر کے ذمے ایک شعبہ عطا فرما دے کہ اپنی محبت کے درد کی خوشبو کو سارے عالم میں نشر کرنے کے لیے قبول فرما اور گروہِ عاشقاں بھی عطا فرما، صحت وعافیت کے ساتھ اختر کی جانِ ناتواں کو یا اﷲ ایک کروڑ جانِ توانا عطا فرما اور اپنی راہ پر فدا کرنے کی سعادت نصیب فرما، آمین۔ بتاؤ! آج رسٹن برگ کی مجلس کیسی تھی؟ اﷲ کا شکر ہے کہ بہت علماء بیٹھے ہیں، کتنا مدلل بیان ہے! پیری مریدی کا مزہ آیا کہ نہیں؟ آج پیری مریدی کا مزہ دے دیا کہ اگر کوئی اﷲ والا دیکھے تو سمجھ لو کہ میرا اﷲ مجھ کو دیکھ رہا ہے یہ کُنْتُ بَصَرَہٗہے۔ اور جب اﷲ والوں سے اپنا غم کہو کہ میرے لیے تقویٰ کی دعا کرو مجھ سے گناہ نہیں چھوٹ رہے ہیں توسمجھ لو اﷲ تعالیٰ سے فریاد کررہے ہو کیوں کہ یہ کُنْتُ سَمْعَہٗہے، اس کا کان اﷲ تعالیٰ کا کان ہے، اپنے شیخ سے اپنا غم بیان کرو تو سمجھ لو کہ تم نے اﷲ سے اپنا غم کہہ دیا، اور جب شیخ سے گفتگو ہو تو یہ سمجھو کہ اﷲ نے فرمایا ہے کہ میں اس کی زبان بن جاتا ہوں یہ میری زبان سے بولتا ہے، جب شیخ بولے تو سمجھ لو کہ اﷲ بول رہا ہے۔عظمتِ طریق آج جو بیان کررہا ہوں مولانا ایوب اتنی بڑی عظمتِ طریق شاید زندگی میں نہ سنی ہو آپ نے اور اسی حدیث شریف سے مدلل ہے، سبحان اﷲ! ؎ میرا تو کام بن گیا میرا نصیب جاگ اُٹھا کبھی ایک ہی مصرع سے مضمون پورا ہوجاتا ہے، البتہ شعر پورا کیے دیتا ہوں ؎ میرا تو کام بن گیا میرا نصیب جاگ اُٹھا میری طرف کو دیکھ کے شیخ نے مسکرا دیاطویل زندگی مانگنے کی وجہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں اپنی زندگی کھانے پینے کے لیے نہیں مانگتا، ستّر سال تک بہت کھا